جموں//شاعر و ادیب اورصحافی و پہاڑی سماجی رکن ساحل مقبول کی اچانک وفات پر پہاڑی کلچرل و یلفیئر فورم کے سابق سربراہ سید مشتاق احمد شاہ بخاری نے گہرے دکھ کا اظہار کیاہے ۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ساحل مقبول کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوگئی جس پر ریاست بھر کے ادبی ، سماجی وسیاسی شخصیات دکھ کا اظہار کررہی ہیں ۔ اس سلسلے میں مشتاق بخاری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے ادبی شخصیت اور اپنا دوست کھودیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ سن کر انہیں یقین ہی نہیں ہورہا ساحل مقبول رحلت کرگئے ہیں ۔ بخاری نے کہاکہ وہ ابھی جوان تھے اور صحت یاب بھی لیکن موت نے انہیں اپنی آغوش میں لے لیا ۔انہوںنے کہاکہ ساحل نے نہ صرف شعر و ادب اور صحافت کے میدان میں نمایاں کام کیا بلکہ ان کی پہاڑی قوم کیلئے بھی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم نے بطور پہاڑی قلمکار ایسی خدمات انجام دیں جن کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کی روح کی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں ۔