کشتواڑ// کشتواڑ پولیس نے مغل میدان کے سگدی علاقہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص سے شراب کی بوتلیں ضبط کرکے اسے حراست میں لیا ہے۔ انسپکٹر سندیپ پریہار کی سربراہی میں پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی جسکے بعد ایس ایچ او چھاترونے مغل میدان کے علاقے سگدی میں ایک خصوصی ناکا لگایا۔پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک شخص کو پکڑا گیا جسکے پاس ڈبہ تھا جسکی شناخت ایشور داس ولد کرشن ساکنہ نانزالہ سگدی کے طور ہوئی جس سے ڈبے میں 20 بوتلیں ،ایکس ایکس ایکس آر ایم برآمد ہوئیں۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 14/2021 دفعہ 48 (ا) ایکسائز ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ چھاترو میں درج کرلیا گیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔