راجوری//راجوری کے محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین نے ایگزیکٹوانجینئر دفتر کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنادیا۔ان کاکہناتھاکہ انہیں پچھلے سولہ ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں جس کی وجہ سے وہ سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی دھرنا دینے کا مقصد ریاستی سرکار کو عارضی ملازمین کے متعلق یاددہانی کرانا ہے اور آنے والی کابینہ میٹنگ میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی سرکارآنے والی کابینہ میٹنگ میں عارضی ملازمین کے مستقل کئے جانے کا اعلان نہیں کرتی تو اس صورت میں ملازمین بجلی سپلائی منقطع کردینگے اور اپنا احتجاج جاری رکھیںگے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تےن سال سے ان کے مطالبات پورے کرنے کے معاملے میں ٹال مٹول سے کام لیاجارہاہے اور اب وقت آگیاہے کہ وہ مستقلی تک جدوجہد چلائیں ۔