کمسن کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں سرکار ی ٹیچر گرفتار
طاہر ندیم خان
بھدرواہ //بھدرواہ کے سوتھا گائوں میں ایک کمسن کے ساتھ جنسی زیادتی اور عصمت دری کی کوشش کرنے میں ملوث مبینہ ملزم ایک سرکاری استاد کو گرفتار کیا گیا ہے۔مبینہ ملزم استاد کی پہچان بطور سریش کمار منہاس کے کی گئی ہے۔ متاثرہ کی والدہ کے مطابق مذکورہ استاد نے مارننگ اسمبلی کے دوران کمسن بچی کو کلاس روم میں بلایا اور وہاں اسکے ساتھ جنسی زیادتی کے علاوہ عصمت ریزی کی کوشش کی جس پر کمسن بچی نے شور مچایا۔متاثرہ کمسن نے مزید کہا کہ کہ مذکورہ استاد اس سے پہلے بھی اس کو جنسی حراسان کرتا تھا ۔علاقہ کے لوگوں نے کہا کہ مبینہ ملزم سرکاری ٹیچر فرار ہوا ہے،جسکے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن بھالہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 65 / 2018 درج کرکے فوری طور سے مذکورہ استاد کو گرفتار کرنے کیلئے ایک پولیس پارٹی روانہ کی اور مذکورہ استاد کو موضع کھیلانی سے گرفتار کیا ہے۔موضع میں حالات کو ابتر ہونے سے بچانے کے لئے تحصیلدار بھالہ اجے کمار صراف نے زونل ایجوکیشن افسر بھالہ وحید کوثر کے ہمراہ گورنمنٹ مڈل سکول گوڈا کا دورہ کیا اور مبینہ ملزم استاد کے خلاف کاروائی کرنے اور سکول کے لئے خواتین سٹاف بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ،جس کے بعد مظاہرین وہاں سے چلے گئے۔
مڈل سکول جورا کلان کا درجہ بڑھانے کا مطالبہ
ڈوڈہ //ٹھاٹھری ڈیولپمنٹ فورم نے گورنمنٹ مڈل سکول جورا کلان کا درجہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ایک پریس بیان میںفورم کے ضلع صدر کلدیپ کمار رائو نے کہا ہے کہ تحصیل کہارا کے موضع جوا کلاں کے عوام کے ساتھ ہر شعبہ میں خصوصاً تعلیم کے شعبہ میںامتیاز برتنے کا الزام لگایا ہے۔ پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز سکول جورا کلاں کو 40سال قبل کھولا گیا ہے لیکن حُکام نے اسکا درجہ بڑھانے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی ہے۔فورم نے مبینہ الزام لگایا ہے کہ اسی طرح سے علاقہ کے دیگر مقامات جیسے کہ کینچھا، جورا خورد، تانتا، کہارا، نندانا ، دادا کاٹھوا وغیرہ کے اداروں کا درجہ بڑھا کر ہائر سیکنڈری یا ہائی سکول بنایا گیا ہے تاہم ، گورنمنٹ گرلز سکول جورا کلاں کو باوجود اس حقیقت کے کہ اس ادارے میں گرل سٹوڈنٹس کی تعداد کافی زیادہ ہے، مشکل سے مڈل سکول کا درجہ دیا گیا ہے۔فورم نے کہا ہے کہ اسکے ملحقہ 4 مڈل سکول ہیں ،جس سے اس سکول کا درجہ بڑھانے سے کافی فائدہ ہوگا۔ فورم نے کہا ہے کہ ہائی سکول کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاقہ کی غریب طالبات کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے 4سے5 کلا میٹر کی مسافت طے کرنا پڑتی ہے ،جس کی وجہ سے بعض طالبات اپنی تعلیم بیچ میں ہی ترک کر دیتے ہیں۔ فورم کے صدر نے مزید کہا ہے کہ علاقہ کے لوگوں میں اس مدعے کو لیکر سرکار کے خلاف سخت ناراضگی پائی جاتی ہے۔
ٹانٹا درمن کا وفد ضلع صدر پی ڈی پی سے ملاقی
کشتواڑ// بلاک کاہراہ کے ٹانٹا درمن علاقہ سے مقامی لوگوں کا ایک وفد پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر حسین سے انکے درابشالہ دوردے کے دوران ملا اور علاقہ کے کئی مسائل ان کے سامنے رکھے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد شیخ ناصر نے انہیں یقین دلایا کہ ان تمام مطالبات کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لاکر ان کے فوری حل کیلئے کوشش کریں گے۔وفد نے جن مطالبات کو ابھارا ان میںمنریگا کے تحت اجرتوں کی فوری ادائیگی، پینے کے پانی کی معقول سپلائی اور بجلی کی فراہمی بھی شامل تھے۔شیخ ناصر نے فوری طور متعلقہ آفیسران جن میں بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر، ایگزیکیٹیو انجینئر پاور ڈویلپمنٹ ، اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجینئر پی ایچ ای سے رابطہ کرکے وفد کے مسائل فوری طور حل کرنے پر زور دیا۔وفد نے شیخ ناصر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں علاقہ میں سڑک کی تعمیر دیرینہ مانگ متعلقہ وزیر کے سمانے رکھ کر اسے پورا کروایا اور حال ہی محکمہ تعمیرات نے ٹانٹا درمن سڑک کی سروے کا کام بھی شروع کیا۔ وفد نے وزیرتعمیرات نعیم اختر کا بھی شکریہ اداکیا اور مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام کو ہدایت دیں کہ وہ سڑک کی تعمیر اس انداز سے کریں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سے فائدہ حاصل ہو سکے۔وفد جس کی سربراہی طارق حسین میر کر رہے تھے اس میں احمد دین وانی، شیر دین وانی، بشیر احمد وانی، ارشاد احمد پرے، فیاض احمد، فرید احمد میر، طارق حسین وانی، اختر حسین وانی، محمد اقبال وانی اور محمد اقبال ماگرے بھی شامل تھے۔
سرکاری سکولوں میں عملے کی قلت
ایم ایم پرویز
رام بن //رام بن میں محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری مڈل سکولوں میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کیلئے بہت سارے تجربے کئے جا رہے ہیں، جن میں سے بیشتر تجربے ناکام ہوگئے ہیں کیونکہ وہ بغیر سوچے سمجھے کئے گئے ہیں۔سرکار سکولوں میں زیر تعلیم بچے امتحانات میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا رہے ہیںکیونکہ سرکاری سکولوںمیں سٹاف کی قلت ہے ا ور سی ای او نے اپنے دورہ کے دوران بعض اساتذہ کو غیر حاضر بھی پایا ۔لوگوںکا مبینہ الزام ہے کہ محکمہ کویش پروری کاایک مرکز بن گیا ہے ،کیونکہ اثر و رسوخ والے اساتذہ قصبہ کے سکولوں میں تعینات کئے گئے ہیں۔ لوگوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ اس سے سرکار کی شفافیت کے دعویٰ سراب ثابت ہو رہے ہیں۔اگرچہ حُکام نے ڈیٹیچمنٹ کے احکامات جاری کئے ہیں،تاہم بعض اساتذہ نے اپنے گھروں کے نزدیک ہی تعیناتیاں کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اسمگلر گرفتار ،مویشی بازیاب
ڈوڈہ// مویشیوں کی سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈوڈہ پولیس کے پولیس پوسٹ بھاگواہ نے زیر قیادت انچارج پولیس پوسٹ بھاگواہ ایس آئی لیکھ راج نے سپیشل پولیس پکٹ سازن کی نفری کے ہمراہ زیر نگرانی ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈوڈہ افتخار احمد نے ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر کی ہدایت پرگارڈان بھاگواہ میں ایک ناکہ بندی کی اور مویشی سمگلر محمد اقبال ولد شمس دین ساکنہ گارڈان کا پیچھا کرکے اُسے گرفتار کیا اور اسکے قبضہ سے 05 مویشیوں کو باز یاب کیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 73/2018 زیر دفعہ 188 ،آر پی سی ایک معاملہ درج کیااور مزید کاروائی شروع کر دی۔
چندر کوٹ کی عوام محکمہ بجلی سے خفا
افطار اور سحری کے دوران بغیر خلل بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ
ایم ایم پرویز
رام بن //راجگڑھ کومیت حالہ چندرکوٹ کے مکینوں نے سرکار اور انتظامیہ پر مبینہ الزام لگایا ہے کہ وہ صارفین کو افطار اور سحری کے دوران بغیر خلل کے بجلی سپلائی کرنے کی یقین دہانیوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے محکمہ پر الزام لگایا کہ وہ علاقہ کے لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا رویہ اپنا رہے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ پر بھی وعدوں کو فراموش کرنے کا مبینہ الزام لگایا ہے۔لوگوں کا الزام ہے کہ ماہ رمضان کے باوجود بھی علاقہ میں بغیر شیڈول کے بجلی کٹوتی کی جا رہی ہے ۔لوگوں نے یہ مسئلہ حکام کے ساتھ بھی اُٹھایا ہے تاہم، ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ان لوگوں نے علاقہ افطار اور سحری کے دوران بغیر خلل بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا کھوری میں بیداری کیمپ
کشتواڑ// درابشالہ کے کھوری علاقہ میں جموں وکشمیر وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں خواتین کی بھاری تعداد کے علاوہ علاقہ کے معزز شخصیات ورضاکار محمد ایوب، محمد امیتاز، جاوید اقبال، وحیدہ بیگم نے شرکت کی اس موقعہ پر کارپوریشن کے ضلع منیجر محمد اقبال نے خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے چلائی جارہی سکیموں پر تفصیل روشنی ڈالی ۔ جن میں خاص طورسے
(بقیہ صفحہ10پر۔۔بیداری کیمپ Wep, Nhpoc, Nbcfdc. Nmdpc جیسی سکیمیں شامل ہیں۔ ضلع منیجر نے خواتین سے زور دے کرکہا کہ سرکار کے خواتین کو روگار مہیا کرنے کی غرض سے یہ سکیمیں چلائی ہی لہٰذا ہر کوئی پڑھی لکھی ،پر روزگار اَن پڑھ اور جسمانی طورسے معذرو خواتین (3%-6%) کم شرح سود پر قرضہ لیکر اپنا روزگار شروع کرسکتی ہیں۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ان سکیموں کی مکمل جانکاری حاصل کرکے ان کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
پی ڈی پی کا محمد معتبر کی وفات پر اظہار افسوس
چھاترو// پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی اکائی کشتواڑ نے اندروال کے کواٹ علاقہ کے محمد معتبر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اخبارات کے نام جاری ایک تعزیتی پیغام میں پارٹی کے ضلع صدر شیخ ناصر حسین اور کئی سینئر لیڈران جن میں ٹھاکر پورن چند،عطا محمد ڈار، عبدالکبیر بٹ، راجندر کمار، راکیش کمار، عبدالحمید ٹاک، محمد رمضان، اور عبدالغنی نے محمد معتبر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور سوگوارکنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔پی ڈی پی لیڈران نے دعا کی کہ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام نصیب ہو اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا ہو۔