رمضان میں مہنگائی سے صارفین پریشان
بختیار کاظمی
سرنکوٹ// کووڈ لاک ڈائو ن کے چلتے ہوئی مہنگائی کی وجہ سے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔گزشتہ روز سے شروع ہو نے والا لاک ڈائون سے قبل ہی سرنکوٹ میں جہاں سبزیوں کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی وہائیں دکانداروں کی جانب سے ہر ایک اشیاء مہنگے داموں پر فروخت کرنے کے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں ۔صارفین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ رمضان کے دوران جہاں اشیاء ضروریہ کی قلت ہے وہائین دکانداروں کی جانب سے ساز و سامان مہنگے داموں پر فروخت کیا جارہا ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ رمضان میں پھلوں کے علاوہ سبزیوں ،گوشت ودیگر ساز و سامان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس سلسلہ میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے ۔مکینوں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رمضان اور کووڈ کے پی نظر جہاں ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے وہائیں بڑھتی ہوئی قیمتوں پر روک لگائی جائے تاہم غیر قانونی کاموں میں ملوث افراد کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
کورونا وائرس کا پھیلا ئو جاری
مزدور طبقہ اور تاجروں کی مشکلات میں اضافہ
محمد بشارت
کوٹرنکہ //کوروناوائرس کی دوسری لہر کی شدت کیساتھ ہی مزدور طبقہ اور چھوٹے تاجروں کی مشکلات میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ۔کووڈ کی دوسری لہر کو دیکھتے ہوئے جہاں انتظامیہ کی جانب سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے وہائیں سماج کے پسماندہ طبقہ کے پاس بنیادی سہولیات کی قلت بھی ہونا شروع ہو گئی ہے ۔کوٹرنکہ سب ڈویژں میں جہاں کووڈ کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہو گئی ہے وہائیں ریڑی اور چھاپڑی فروشوں کے علاوہ روزانہ کی بنیادوں پر مزدوری کرنے والوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے ۔ریڑی فروشوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر کمائی کرکے اپنی اہل خانہ کا پیٹ پالتے تھے تاہم بندوشوں کیساتھ ساتھ وائرس کے پھیلائو میں ہوئے اضافے کی وجہ سے ان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔اسی طرح چھوٹے دکانداروں نے بتایا کہ انہوں نے بینکوں سے قرض لے کر اپنی تجارت شروع کر نے کی کوشش کی تھی لیکن لاک ڈائون اور وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے ان کی دقتیں مزید بڑھ گئی ہیں ۔متاثرین نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اس مشکل وقت میں ان کی مدد کی جائے ۔
عبدالحمید لون کی وفات پر اظہار تعزیت
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سے اپنی پارٹی رکن و سابقہ سرپنچ عبدالحمید لون کی وفات پر تمام سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔اپنی پارٹی کے نائب صدر اور سابقہ وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے اپنی تعزیتی بیان میں مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک نیک سیرت اور روشن دماغ انسان تھے جنہوں نے انسانیت اور سماج کے پسماندہ طبقہ کیلئے کام کیا ۔انہوں نے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ۔بھاجپا سنیئر لیڈر اور ضلع ترقیاتی کونسل ممبر درہال محمد اقبال ملک نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ہے ۔ان کے علاوہ کانگریس سنیئر لیڈر مسعود نسیم چوہدری ،کانگریس لیڈر کرامت ملک ودیگران نے بھی مرحوم کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔
راجوری میں کووڈ کے 96نئے معاملات
ضلع میں مریضوں کی کل تعداد 981تک پہنچ گئی
سمت بھارگو
راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 96نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے اب ضلع میں کووڈ کیسوں کی کل تعداد 981تک پہنچ گئی ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری ٹھا کر شیر سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ روز مختلف علاقوں میں کئے گئے ٹیسٹوں کے بعد 96نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ راجوری سے 20،درہال سے 20کالا کوٹ سے 16،نوشہرہ سے 15،سندر بنی سے بھی 15ودیگر معاملات ضلع کے دیگر علا قوں سے سامنے آئے ہیں ۔آفیسر موصوف نے بتایا کہ ضلع میں نئے کیسوں کے بعد اب کل کیسوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچنے والی ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک دوسرے کے رابطہ میں نہ آئیں جبکہ گھروں میں ہی رہیں تاکہ وائرس کے پھیلا ئو کو کم کیاجاسکے ۔
ضلع راجوری میں کووڈ سے 3اموات
سمت بھارگو
راجوری //سنیچر کی شامراجوری ضلع میں کوروناوائرس کی وجہ سے 3مزید اموات ہو گئی ہیں ۔تازہ اموات میں 2افراد کو تعلق تحصیل منجا کوٹ سے ہے جن کی موت گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں دوران علاع ہوئی جبکہ ایک شخص کی موت کٹرہ کے نجی ہسپتال میں ہوئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ میڈیکل کالج میں ہوئی اموات میں سے ایک شخص کا تعلق تحصیل منجا کوٹ کے گھمبیر مغلاں علاقہ سے ہے جبکہ دوسری کا تعلق منجا کوٹ کے کلالی علاقہ سے ہے ۔میڈیکل کالج و ہسپتال راجوری کے سپر ناٹینڈنٹ ڈاکٹر محمود بجاڑ نے بتایا کہ دونوں افراد حالیہ دنوں میں وائرس کا شکار ہونے کے بعد زیر علاج تھے جس کے دوران ان کی موت واقعہ ہو گئی ۔اس دوران راجوری قصبہ کے ایک شخص کی موت کٹر ہ ہسپتال میں ہوئی ہے