درہال اوربدھل کے ساتھ امتیازی سلوک کاالزام
حکومت کی زیادتیوں کے باعث احتجاج پرمجبور: لیاقت چوہدری
راجوری//نیشنل کانفرنس کے صوبائی نائب صدر ایڈکیٹ چودھری لیاقت علی ایڈوکیٹ نے حکومت پردرہال اوربدھل کے ساتھ ناانصافی کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ مخلوط حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے مطالبات منوانے کیلے احتجاج کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے دور حکومت میں جو انتظامی یونٹ منظور کیے گئے تھے موجودہ سرکار ان کو قابل کاربنانیمیں بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ اگر چہ خالی دنوں میں سرکار کی طرف سے نوشہرہ ،کالاکوٹ،اور سندر بنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹھانے کو منظوری دی گئی ہے جو ایک خوش آئند قدم ہے جس کا نیشنل کانفرنس خیر مقدم کرتی ہے مگر افسوس کہ سرکار نے درہال اور بدھل کی عوام کے ساتھ بڑی ناانصافی کی ہے۔ جس کی وجہ سے بدھل کے لوگ لگاتار احتجاج کر رہے ہیںمگر سرکار کو ٹس سے مس نہیں ہورہی ۔لیاقت علی نے کہا کہ درہال اور بدھل میں بھی سب ڈویزنل مجسٹریٹ بٹھایا جائیتا کہ ان کو بھی برابر کا حق مل سکے ۔انھوں نے کہاکہ درہال کی ایک بڑی آبادی لمبے عرصے سے ڈگری کالج کی مانگ کر رہی ہے مگر افسوس سرکار عوام کو ٹال مٹول کر کے صرف سبز باغ دکھا رہی ہے۔ لیاقت علی نے مزیدکہاکہ اگر سرکار نے عوام کے مطالبات جلد پورے نہ کیے تو نیشنل کانفرنس عوام درھال اور بدھل کو ساتھ مل کر جلدسیکرٹریٹ کا گھیرائو کرے گی۔انہوں نے پیڑھی میں تحصیلداربٹھایاجائے جیساکہ وہاں کیلئے سابق سرکارنے تحصیل کومنظوری دی تھی لیکن آج تک موجودہ سرکارنے وہاں پرتحصیلدارتعینات نہیں کیاہے جوکہ سراسرناانصافی ہے۔
سپروائزرکی سبکدوشی کے سلسلے میں تقریب
سمیت بھارگو
راجوری//سپروائزرانٹی گریٹیڈ چائلڈڈیولپمنٹ سروسز پروجیکٹ راجوری شاہین اخترکی سبکدوشی کے سلسلے میں تقریب کااہتمام کیاگیا ۔اس دوران تقریب میں سی ڈی پی او راجوری عاقل نوید ، سی ڈی پی اومنجاکوٹ نجمہ نازکی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسرمحمدشفاعت، سی ڈی پی او کالاکوٹ ، سپروائزس آئی سی ڈی ایس پروجیکٹس راجوری اورسی ڈی پی اوراجوری دفترکے اہلکاران بھی موجودتھے۔شاہین اخترضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھتی ہیں اورشادی کے بعدراجوری میں سپروائزرآئی سی ڈی ایس تعینات تھیں ۔انہوں نے آنگن واڑی ورکراورسپروائزرکے تحت تھنہ منڈی، کالاکوٹ، منجاکوٹ اورراجوری میں خدمات انجام دیں اوراب 35سالہ خدمات کے بعدسبکدوش ہوئیں۔مقررین نے شاہین اخترکی خدمات کوسراہا۔
محکمہ تعلیم کے ملازم کی سبکدوشی پرتقریب
پرویز خان
تحصیل منجاکوٹ کے گھمبیر مغلاں علاقہ سے تعلق رکھنے والے دل محمد چھبیس سال محکمہ تعلیم میں اپنی سروس انجام دے کر محکمہ سے سکبدوش ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق دل محمد بڑی محنت ومشقت سے بچوں کو تعلیم دیتے رہے۔بتایا جاتاہے کہ دل محمد نے مختلف جگہوں پر اپنی ڈیوٹی انجام دے کر گورنمنٹ مڈل اسکول گالا سے محکمہ تعلیم سے سکبدوش ہو گئے۔ان کی سبکدوشی سے متعلق تقریب میں سابق وزیر شبیر احمد خان بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر چوہدری طالب حسین،،سابقہ ایم ایل اے راجوری اسلم خان،پی ڈی پی سینئر لیڈر بابو حسین خان،نیشنل کانفرنس کے لیڈر محمد شفاعت حسین کے علاوہ کافی سیاسی و سماجی شخصیتوں نے شرکت کی۔
ڈگری کالج تھنہ منڈی میں
ہندی سے متعلق د س روزہ ورکشاپ کاآغاز
راجوری//گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں بنیادی ہندی پڑھنے اورلکھنے سے متعلق دس روزہ ورکشاپ کاانعقاد کیاگیاجس کاافتتاح کالج کے پرنسپل (ڈاکٹر)شکیل احمدرینہ نے نے کیا۔اس دوران بتایاگیاکہ ورکشاپ کامقصد بچوں میں ہندی پڑھنے اورلکھنے کی صلاحیت پیداکرناتھا ۔ڈاکٹرشکیل احمدرینہ نے اپنے خطاب میں ہندوستانی زبانوں کی اہمیت کے بارے میں خیالات کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ زبانیں کسی مذہب یاعلاقے تک محدودنہیں ہوتی ہیں اورطلباء کودیگرزبانوں کے ساتھ ساتھ ہندی بھی سیکھنی چاہیئے۔انہوں نے طلباء پرزوردیاکہ وہ اتنی ہندی سیکھ لیں کہ وہ ہندی کے نامورمصنفین کی کتابوں کامطالعہ کرسکیں تاکہ مستقبل میں اس کافائدہ انہیں مل سکے۔قبل ازیں ڈاکٹرپونم رانی نے مہمانوں کااستقبال کیاجبکہ رضوان احمدخان نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اورشکریہ کی تحریک پروفیسراشفاق حسین نے پیش کی ۔ اس موقعہ پر دیگران کے علاوہ پروفیسرشاجی خان نے بھی خیالا ت کااظہارکیا۔
محکمہ مزدور پونچھ کا سینگل ونڈوسسٹم
مزدوروں کے مفادمیں:سہارا
پونچھ// جموں و کشمیر سہارا رضاکار تنظیم کے سرپرستِ اعلیٰ مقبول مخلصؔ نے کہاہے کہ موجودہ اسسٹنٹ لیبر کمیشنر پونچھ کا سنگل وینڈو فارمولہ مزدور کے لئے کافی راحت بخش ثابت ہو سکتا ہے مگر سوال اتنا ہے کہ سنگل وینڈو پہ کام کون کرے گا کیوں کہ سینگل وینڈو پر کام کرنے کے لئے ایک فرض شناس چہرے کی ضرورت ہے جو کہ CCTVکیمرہ کے حصار میں کام کرے گا کیونکہ اس وینڈو سے ضلع پونچھ کے پچاس ہزار مزدوروں کو گذرنا ہے کسی بھی مزدور کے ساتھ بد کلامی نا قابلِ قبول ہوگی ۔تنظیم کے نائب صدر خواجہ غلام احمد نے کہا کہ اسسٹنٹ لیبر کمیشنر پونچھ سے ہماری یہ گذارش رہے گی کہ بیان حلفی کو منسوخ کرنے کے ضمن گورنمنٹ آرڈر نمبر 1276 Gad of 2017کا نفاذ عمل میں لا کر مزدور کو لیبر کارد حاصل کرنے کے لئے بیان حلفی کے بوجھ سے آزاد کیا جائے واضح رہے کہ ضلع پونچھ کا مزدور ایک بھیانک دور سے گذر کر آیا ہے جس کے نقش مٹانے سے کبھی بھی مٹایئے نہیں جا سکتے بلکہ اس کا ازالہ کیا جا سکتا ہے جو محکمہ مزدور پونچھ کو کرنا ہوگا۔
مینڈھرمیں افسران کے اعزازمیں الوداعیہ
جاوید اقبال
مینڈھر//حال ہی میں تبدیل ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق زرگر کے اعزاز میں مینڈھر میں ایک پروگرام کاانعقاد ٹھیکیدار امان اللہ چوہدری نے کیاجس میں کثیرتعدادمیں معززین نے شرکت کی۔اس دوران سب ڈویژنل مجسٹریٹ مینڈھر راہل یادو اور ایکسین پی ایم جی ایس وائی کو بھی الوداعی پارٹی دی۔ اس موقعہ پر مقررین نے ڈپٹی کمشنر پونچھ طارق زرگر کے مختصردورانیہ بطورڈی سی پونچھ کاموں کی ستائش کی۔انہوں نے کہاکہ موصوف نے لوگوں کی دل وجان سے خدمت کی۔ مقررین نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا نام پونچھ کے اندر چھوڑ کر جا رہے ہو، ہمیں خوشی بھی ہے اور افسوس بھی ہے کہ آپ کی تعیناتی کم عرصے تک رہی ۔ اس دوران انھوں نے ایس ڈی ایم مینڈھر کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مینڈھر کے اندر رہ کر اچھا کام کیاجسے کافی عرصہ تک یادرکھاجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ ضرور ڈی سی بن کر پونچھ میں آئو گئے اور ایک بار پھر لوگوںکی خدمت کرنے کا موقعہ ملے گا۔اس دوران مقررین نے ایکسین پی ایم جی ایس وائی منیر چوہدری کی سبکدوشی پر بھی ان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ منیر چوہدری نے مینڈھر میں اپنی تعیناتی کے دوران وہ کام کر کے دکھائے ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق زرگر نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھے ایک پروقار تقریب میں الوداع کیا جبکہ ایس ڈی ایم مینڈھر راہل یادو نے بھی تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقعہ پر کانگریس لیڈر چوہدری ظفر اللہ آزاد،مولانا فتح محمد چوہدری،سابقہ سی ایم او ڈاکٹر محمد یونس،سابقہ سرپنچ چوہدری ابراہیم،تحصیلدار منکوٹ سغیر چوہدری،لیبر یونین کے صدر عبد المجید چوہدری،سابقہ فوجیوں کے صدر شمیم احمد،حاجی گلسید خان،حاجی شارق خان،سابقہ ایس پی محمد رزاق خان،طارق خان،حاجی خورشید میر،حاجی غلا م عباس،چوہدری محمد صادق کے علاوہ کئی لوگوں نے افیسران کی کارکردگی پر نظر ڈالی۔
سرنکوٹ میں انجم خٹک کے اعزاز میں تقریب
بختیار حسین
سرنکوٹ // گوجر بکروال سول سوسائٹی سرنکوٹ کی جانب سے ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں راجوری اور پونچھ اضلاع سے کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پر ممبر اسمبلی سرنکوٹ چودھری محمد اکرم پروگرام کی سربراہی کر رہے تھے جبکہ کشمیر ایڈمنسٹریٹر سروس میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے انجم کھٹک مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ان کے علاوہ سرنکوٹ انتظامیہ کے اعلٰی آفیسران اور سرنکوٹ کے دیگر معزز شخصیات نے بھی پروگرام میں شمولیت کی۔اس موقعہ پر مقررین نے کے اے ایس مسابقتی امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور خاص کر انجم کھٹک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ سرحدی ضلع پونچھ سے انہوں نے مسابقتی امتحان میں اول پوزیشن حاصل کی اور پوری قوم کے لئے باعث فخر بنے۔مقررین نے مزید کہا کہ ضلع پونچھ کے نوجوان بھرپور صلاحیتوں کے حامل ہیں اور اس بات کا اندازہ گذشتہ کے اے ایس مسابقتی امتحان کے نتائج سے لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے سرنکوٹ کے نوجوانوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ تعلیم کو اپنا مقصد بنا لیں اور ضلع پونچھ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں۔اس موقعہ پر پروگرام میں نظامت کے فرائض چودھری برکت نے دئے جبکہ مقررین میں ظفر چودھری، ممتاز چودھری، خادم حسین کٹاریہ، فضل بجاڑ،ایم این قریشی،سید شبیر حسین شاہ، ازرار حسین شاہ،کرم حسین شاہ،عبدل الغنی میلو،بشیر کھٹک،نذیر قریشی، ماسٹر حفیظ، لیکچرار عطاء اللہ اور ان کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور مبارکباد بھی پیش کی۔