نواپوچی میں مصوری مقابلہ کا اہتمام
کشتواڑ//فوج کی جانب سے نواپوچی میں مصوری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا ۔مقابلہ منعقد کرنے کا مقصد طلاب میں اظہار خیال کی آزادی کو فروغ د ینے کی ایک کوشش تھی۔مقابلے میں کل ملا کر35 طلاب نے شرکت کی۔مقابلے میں چھوٹے بچوں نے اپنا تقابلی جذبہ دکھایا ۔اس مقابلے سے چھوٹے بچوں اور فوج کو ایک دوسرے کے ساتھ جُڑنے اور ایک دوستانہ اور غیر رسمی ماحول تیار کرنا تھا ۔اس ایوینٹ سے سپاہوں اور طلاب کے درمیان ایک اچھا ماحول تیار کرنا تھا۔شرکت کرنے والے طلاب نے مقابلہ میں شرکت کرتے ہوئے ایک جدید اور ترقی یافتہ ریاست کا تصور اپنی ایک خوبصورت اوردلکش مصوری میں اُتارا ۔
بھدرواہ کیمپس میں گیسٹ لیکچر کا اہتمام
بھدرواہ //جموں یونیورسٹی کے بھدرواہ کیمپس میں شعبہ کمپیوٹر سائنسز اور آئی ٹی کی جانب سے ایک گیسٹ لیکچر کا اہتمام کیا گیا ،جس میں میڈیا اسسٹ انڈیا لمیٹڈ اینڈ مسز گائتری سلاتھیہ کے ساوتھ ہیڈ سندیپ سنگھ سلاتھیہ نے لیکچر دیا۔ مقررین کا ایم سی اے ڈئیپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر جیتندر منہاس نے رسمی طور خیر مقدم کیا۔سلاتھیہ نے’’ ہیلتھ انڈسٹری میں تکنیکی پیشہ واروںکے لئے کئیر کے موقعے‘‘ پر لیکچر دیکر کہا کہ موجودہ دور کے مقابلے آرگنائزیشن اور اسکے وسائل انسانی کے لئے چلینج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آرگنائزیشن کے لئے اپنے ملازمین کے صحت کی دیکھ ریکھ کرنا لازمی ہے۔انہوںنے کہا کہ کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کارپوریٹ دنیا کی تمام کمپنیوںکا انتظامیہ چلانے میں ایک انقلابی رول ادا کر رہا ہے۔اس موقعہ پر طلاب سے کہا گیا کہ وہ مواقعوں کی جانب نگاہ رکھتے ہوئے کامیابی کی کوششوں میں
مصروف ہو جائیں۔مقررین کے جوش سے طلاب میں اعتماد پیدا ہوا ،تاکہ وہ کامیاب زندگی کے لئے کام کر سکیں۔گائتری سلاتھیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عام آدمی انتشار سے پریشان ہے،جس پر قابو پانا مشکل ہے اور یہ ہر ایک کو متاثر کرتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہماری گھریلو زندگی، پڑھائی کا دبائو، والدین کی توقعات، کاروباری زندگی وغیرہ ایسے مسائل ہیں ،جس سے ہر ایک شخض کو سامنا ہے۔ انہون نے کہا کہ کام کرنے کے ماحول میں توازن برقرا رکھناہمارے لئے بہت مشکل ہے۔انہوںنے کہا کہ زیادہ انتشار سے لوگوں میں جسمانی اور نفسیاتی پریشانیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ماہرین نے فیکلٹی ممبران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔ پروگرام کے اختتام پر بھدرواہ کیمپس بزنس سکول کے ہیڈ عابد سرور نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔پروگرام میں ابرار احمد، نہا کول، شالو کوتوال، رچت گپتا، و دیگران نے بھی شرکت کی۔گیسٹ لیکچر کا اہتمام کیمپس کے ریکٹر پروفیسر جی ایم بھٹ کی ہدایات پر منعقد کیا گیا ،جنھوں نے اپنے خطاب میں طلاب کی پرسنلٹی ڈیولپمنٹ پر زور دیا اور طلاب کو کارپوریٹ سیکٹر میں قابل روزگار بنانے پر زور دیا ۔
پی ڈی پی کا کانگریس پر منافقانہ رویہ اپنانے کا الزام
کٹھوعہ واقعہ میں ملزمان کی مبینہ حمایت کرنے کی مذمت
محمداسحٰق عارف
ڈوڈہ//کٹھوعہ میں آٹھ سالہ معصوم بیٹی کے قتل و عصمت دری پر مبہم رویہ اختیار کرنے کے لئے جموں کشمیر پردیس کانگریس کو حدف تنقید بناتے ہوئے جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر ضلع ڈوڈہ شہاب الحق بٹ (علیگ) نے کہا ہے کہ اس قدر سانحہ پر جب نہ صرف ریاست یا ملک بلکہ پوری دُنیا نے اس انسانیت واقعہ کی مزمت کی وہیں ریاستی کانگریس نے منافقانہ رویہ اختیار کیا ریاستی صدر جے اے میر نے ہندو ایکتا منچ کی طرف سے قصورواروں کو بچانے کے لئے شروع کی گئی تحریک و CBIکے ذریعہ تحقیقات کے مطالبہ کی حمایت کی اور کانگریس رہنماؤں نے جموں میں جموں بار ایسوسیشن کی طرف سے CBIانکوائری و گناہ گاروں کو بچانے کے لئے دی گئی بند کال کی حمایت کے ساتھ ساتھ احتجاج میں شرکت کی ہے۔ جبکہ کانگریس صدر دہلی میں متاثرہ مقتولہ کے حق میں کینڈل مارچ کررہے تھے مگر ریاستی عوام نے دیکھ لیا کہ کل تک حکومت پر تنقید کرنے والے آج کیسے ووٹ سیاست کے لئے ہرجگہ نہ صرف موقف بدلتے ہیں بلکہ خود راہول گاندھی کی طرف سے مقتولہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور کینڈل مارچ کا چناب ویلی میں بھی کوئی اثر نظر نہ آیا جبکہ چناب ویلی میں سیول سوسائٹی احتجاج کررہی تھی اور لوگ بلا لحاظ مذہب و ملت احتجاج کررہے تھے تو یہاں کے کانگریسی خاموش بیٹھ کر آر ایس ایس والوں کو خوش کرنے میں مصروف تھے شہاب الحق بٹ نے مزید کہا کہ ہماری جماعت کا خاتون اہن محبوبہ مفتی صاحبہ کی قیادت میں شروع سے لے کر اس وقت تک ایک ہی موقف ہے اور ہم نے اقتدار جانے کی پرواہ کئے بغیر کھل کر اپنے احساسات وجذبات کا اظہار کیا ہے اور ہم ہر حال میں مقتولہ کو انصاف دلا کررہیں گے اور آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو سخت ترین قانون بھی لائیں گے اور کانگریس کی بلی مکمل طور تھیلے سے باہر آئی ہے اور فرقہ پرست و عوام کو علاقائیت و مذہب اور زبان کے نام پر تقسیم کرنے والوں ، حیوانیت اور درندگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حمایت کرکے سب عیاں ہوگیا ہے کہ کانگریس بھی اُن ہی رنگوںمیں سے ایک رنگ ہے شہاب الحق بٹ نے نیشنل کانفرنس کی طرف سے ڈوڈہ میں افواہیں پھیلانے اور انتظامیہ و جوانوں کے درمیان خلیج پیدا کرانے کے لئے سازشوں کی بھی بھر پور الفاظ میں مزمت کی ہے کہ نیشنل کانفرنس ایک بار پھر ڈوڈہ میں 2016ء کی طرح حالات خراب کرکے پولیس اور نوجوانوں کے درمیان دوریاں پیدا کرکے کچھ لوگوں کو پس ِزندان دیکھنا چاہتی ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے۔ یہ نوجوان قوم کا سرمایا ہیں ان کے احساسات جذبات کی قدر کرتے ہوئے ہم اُن کی صحیح رہنمائی کریں گے۔
جموں و کشمیر وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے بیداری کیمپ کا اہتمام
کشتواڑ // کشتواتحصیل درب شالہ کے آری پورہ علاقہ میں جموں و کشمیر وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں علاقہ کے تعلیم یافتہ بیروزگار ،ان پڑھ و غریب خواتین نے شرکت کی۔ اس بیداری کیمپ میں علاقہ کی معزز شخصیات و رضا کاروں جن میں رویندر سنگھ، کرشن لعل، لطیف اللہ، سراج الدین، و دیگران بھی شمال تھے۔اس موقعہ پر کارپوریشن کے ضلع منجیر محمد اقبال نے خواتین کو روزگار مہیا کرنے کی غرض سے چلائی جا رہی سکیموں کی جانکاری دی، جن میں WEP ,NHFDC, NBCFDC, NMDFC سکیمیں شامل ہیں ، تاکہ ان سکیموں کے تحت غریب،انپڑھ، بیروز گار تعلیم یافتہ خواتین، جسمانی طور ناخیز خواتین بھی ان سکیموں سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔کارپوریشن کی جانب سے ان سکیموں کے لئے کم شرح سود ( 3فیصد سے6فیصد) پر قرضہ فراہم کیا جاتا ہے،تاکہ خواتین خود روزگار کمانے کے قابل ہو جائیں ۔انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ان سکیموں سے استفادہ حاصل کرکے خود کفیل بن جائیں۔
ٹیمپو اور ٹپر کی ٹکر
زاہد ملک
ریاسی //ریاسی کے سرمیگاہ میں ایک سکولی ٹیمپو اور ٹپر کے درمیان ٹکر ہوئی ۔ مخالف سمت سے آ رہی دونوں گاڑیاں ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرائی ،جس کی وجہ سے ٹیمپو میں سوار طلاب میں سے ایک طالب علم معمولی طور زخمی ہوا ہے ،دیگر تمام طلاب صحت و سلامت ہیں۔ حادثہ کے فوراً بعد ٹپر ڈرائیور جائے موقعہ سے فرار ہوا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا ہے۔
روڈ سیفٹی ہفتہ کے باوجود ٹریفک خلاف ورزیاں عروج پر
ایم ایم پرویز
ایم ایم پرویز
رام بن //جہاں پر ریاستی سرکار روڈ سیفٹی ہفتہ منا رہی ہے وہیں ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں لنک روڈوں پر ٹریفک خلاف ورزیا ں معمول کے مطابق جاری ہیں۔اگرچہ اس ہفتہ کا انعقاد سڑک حادثات کو کم کرنے کے لئے منایا جاتا ہے تاہم، تحصیل بانہال کے اُکھرال کھاری کے عوام کی شکایت ہے کہ 29ویں روڈ سیفٹی ہفتہ کے دوران بھی گاڑیوں میں اوور لوڈنگ دیکھی جاتی ہے اور اس صورت میں ٹریفک پروگرام منعقد کرنا فقط رسم پورا کرنے کے مترادف ہے۔ان کی شکایت ہے کہ دور دراز علاقوں میں اوور لوڈنگ، طے کرایہ سے زیادہ وصول کرنا ،پرانی گاڑیاں چلانا ایک معمول بن گیا ہے اور متعلقہ حُکام ان خلاف ورزیوں کی جانب آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔رام بن ، راجگڑھ ،گول کے مسافروں کی شکایت ہے کہ ان علاقوں میں مقامی ٹرانسپورٹ ایجنسیاں ہی ان علاقوںمیں کرایہ مقرر کرتے ہیں اور اے آر ٹی او او رٹریفک محکمہ خاموش تماشائی بن بیٹھے ہیں۔ان مسافروں کا یہ بھی مبینہ الزام ہے کہ ایسے میں روڈ سیفٹی ہفتہ منانے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
رام بن میں شیر کا بچہ پکڑا گیا
ایم ایم پرویز
ایم ایم پرویز
رام بن //ضلع کے تحصیل کھاری علاقہ کے ہرنیہال میں محکمہ وئلڈ لائف نے ایک زندہ شیر کا بچہ پکڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیر کا ایک بچہ اتوار کے روز اُس وقت ہرنیہال مضا فات میں داخل ہوا جب بکروالوں نے اُسکا پیچھا کیا کیونکہ اسنے انکے مال و مویشیوں پر حملہ کیا جس کی وجہ سے اُنکے کئی مویشی زخمی ہوئے ہیں۔خانہ بدوش بکروالوں کی جانب سے اسک پیچھا کرنے کے بعد شیر کا بچہ ایک درخت پر چڑھ گیا ۔ دیہاتیوں اور ریلوے ٹنل کے ورکروں نے فوری طور سے اسکی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف اہلکاروں کو دی جنھوں نے کافی شقت کے بعد شیر کے بچے کو زندہ پکڑلیا ۔
۔ 29ویں روڈ سیفٹی ہفتہ کے سلسلہ میں بیداری ریلی کا اہتمام
رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رام بن سے ایک بیداری ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ریلی کا اہتمام موٹر وہیکلز محکمہ رام بن کی جانب سے رواں 29 ویں روڈ سیفٹی ہفتہ کے تحت منعقد کیا گیا ۔ ریلی قصبہ کے مین بازاروں سے ہوتے ہوئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رام بن میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے سیفٹی رولز کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ریلی نہایت ہی نظم و ضبط سے اور پُر امن طور اختتام پذیر ہوئی۔ڈی سی نے اس موقعہ پر شرکا کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور اس سلسلہ میں جانکاری پھیلانے میں ضلع انتظامیہ کا مکمل یقین دلایا ۔انہوں نے روڈ سیفٹی کے مختلف مراحل کی جانکاری اور انفرادی طور زندگی بچانے میں ہیلمٹ پہننے کی اہمیت بھی بیان کی۔ اے آر ٹی او رام بن محمد سلیم نے اس موقعہ پر بتایا کہ رواں روڈ سیفٹی ہفتہ کے دوران ایم وی ڈی رام بن نے گاڑیوں کی چیکنگ کے علاوہ متعدد بیداری پروگرام منعقد کرے گا۔ڈپٹی ایس پی ٹریفک راکیش گپتا، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز توصیف احمد، میزبان سکول کے پرنسپل و سکول کے دیگر سٹاف کے علاوہ ایم وی ڈی کا سٹاف بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
مودی سرکا رکی بھلائی سکیموں سے سماج کے کمزر طبقہ کی : بلبیر
ریاسی //نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی سرکار نے اقتدار کے اپنے تین سال کے دوران ملک بھی میں کمزور طبقوں کی بھلائی کے لئے متعدد سکیمیں لانچ کی ہیں۔14 اپریل سے05مئی تک جاری پروگرام اس کی ایک کڑی ہے۔ ان باتوں کا اظہار ریاسی میں پیر کے روز جموں و کشمیر شیڈولڈ کاسٹ، شیڈولڈ ٹرائب و پسماندہ طبقہ کی ترقیاتی کارپوریشن کے نائب چئیر پرسن بلبیر رام رتن نے طبقہ کے بیروز گار مرد و خواتین کو قرضہ ادائیگی کی اتھارٹی لیٹر سونپتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر کارپوریشن کے جنرل منیجر غلام قادر کھٹانہ، اے ڈی ڈی سی ریاسی ر میش چندر، ڈی پی او ، آئی سی ڈی ایس سریندر موہن شرما بھی موجود تھے۔
اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبید کر جینتی کے موقعہ پر نریندر مودی نے ’’گرام سوراج ابھیان ‘‘ کا اعلان کیا جو 14 اپریل سے05مئی تک جاری رہے گی۔اس مہم میں سماج کے کمزور طبقہ کو ترجیح دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں گرام سوراج ابھیان کے تحت اُن 125 دیہات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں ایس سی ،ایس ٹی کی زیادہ آبادی ہے، تاکہ ان کو مختلف بھلائی سکیموں سے فاعدہ دلایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس ابھیان کا مقصد ریاست کے شہرہ علاقوںکے ساتھ سااتھ دیہی آبادی کی ترقی پر بھی خصوصی دھیان دینا ہے۔کارپوریشن کے ضلع منیجر ست پال اور ریکوری اسسٹنٹ مہندر کمار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
کچلو کا اشرف شیخ اور اکشے کے موت پر دکھ کا اظہار
رفیع چودھری
ڈوڈہ //ایم ایل سی سجاد کچلو نے سرکوٹ اوقاف کے ایک ملازم محمد اشرف شیخ اور پوچھل کے ایک بی ٹیک طالب علم اکشے شان کے موت پر دُکھ کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے غم زدہ کنبوں کے
ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے اور اللہ سے دعا کی ہے کہ وہ غم زدہ کنبوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے اور متوفیوں کو جنت عطا کرے۔تعزیتی اجلاس میں تنویر احمد کچلو، امتیاز احمد زرگر، ولی محمد گیری، عبدل مجید شاہ، فاروق احمد بٹ، ڈی ڈی فاروق، چودھری فردوس ،اشوک کمار، سروپ چند، کیپٹن رمیش کمار، عاصف قاضی، عبدل لطیف و دیگران شامل تھے۔