کشتواڑ میں دوستانہ اجلاس کا اہتمام
کشتواڑ//فوج کی جانب سے کشتواڑ میں ایک دوستانہ اجلاس کا اہتما م کیا گیا ،جس میں کل ملا کر 45 مقامی لوگوں نے شرکت کی۔اجلاس کا اہتمام سما ج کے تمام طبقوں کے درمیان امن و رواداری پھیلانا تھا ۔اس موقعہ پر مختلف سد بھاونہ و دیگر بہبودی اقدام پر بحث ومباحثہ بھی کیا گیا ۔، جس کا اہتمام فوج کی جانب سے مقامی لوگوں کی بھلائی کے لئے کیا جاتا ہے۔یہ ایوئینٹ مقامی لوگوں کو آپس میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا ہوا۔مقامی لوگوں نے اس پروگرام بلا لحاظ مذہب و ملت شرکت کرکے فوج کی جانب سے ایسا پروگرام منعقد کرنے کی کافی ستائش کی۔
آجیویکا ایوم کوشل وکاس میلہ
ماڈرن کمپیوٹرس ڈوڈہ کی جانب سے تقریب کااہتمام
ڈوڈہ //ماڈرن کمپیوٹرس ڈوڈہ کی جانب سے آجیویکا ایوم کوشل وکاس میلہ منانے کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر دیہی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے، جس نے میلے کا افتتاح کیا۔ایوئنٹ منعقد کرنے کا مقصد غریب خواتین ، نوجوانوں اور انکے اہل خانہ کوسکل تربیتی کیلئے بہترین کارکردگی کیلئے کامیابی کی دلیلوں کو بیان کرنے کی جانب راغب کرنا تھا۔مہمان خصوصی نے طلاب کو سیلف ہیلپ گروپ بنانے اور اپنے کاروباری یونٹ کھولنے اور سکل انڈیا سکیم جیسے کہ پی ایم کے وی وائی سے استفادہ لینے پر زور دیا ۔میلے کے اختتام پر طلاب ، جنھوں نیآئی ٹی، الیکٹرانکس، موبائیل، سیلف ایمپلائڈ ٹیلر اور بینکگ شعبہ کا کورس مکمل کیا، میں اسناد تقسیم کی گئی ۔میلے کے اختتام پر ماڈر ن کمپیوٹرس نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔
سمگل کئے جا رہے 12 مویشی بازیاب
ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر فرار ہونے میں کامیاب
ایم ا یم پرویز
رام بن //رام بن پولیس نے کیلہ موڑ میں ایک ٹرک سے 12 سمگل کئے جا رہے مویشیوںکو باز یاب کیا۔تاہم ، ترک ڈرائیور اور کنڈکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہوا ۔ پولیس بیان کے مطابق ایک پولیس پارٹی نے دوران گشت ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK19-0871 ،جو کہ جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر کیلہ موڈ پر وادی کشمیر کی جانب رواں تھا ، کو رُکنے کا اشارہ کیا۔ٹرک کی بسیات تلاشی کے بعد پولیس ترک میں سے12 مویشیوں کو بازیاب کرنے میں کامیاب ہوئی جن کو کشمیر سمگل کیا جا رہا تھا ۔تاہم ڈرائیور اور کنڈکٹر نے چھلانگ لگا کر راہ فرار اختیار کیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس ایف آئی آ ر نمبر 63 درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
جسمانی طور نا خیز ، بیوائوں ، ضیعف العمر افراد کے کیس زیر التوأ
حکام خاموش تماشائی ، ازالہ کیلئے متعلقہ محکمہ کے وزیر سے ذاتی مداخلت کی اپیل
نمائندہ عظمیٰ
رام بن // عرصہ درازسے جسمانی طور نا خیز افراد، بیوائوں ، عمر رسیدہ افراد کی فائیلیں متعلقہ دفاتر میں التوامیں پڑ کر خاک آلود ہوچکی ہیں ۔ اس سلسلے میں جب متعلقہ افراد اپنی اپنی تحصیل کے دفاترکا رجوع کرتے ہیں تو انہیں ضلع دفاتر کی راہ دکھائی جاتی ہے ۔ جب وہ وہاں جاتے ہیں تب بھی ان کی فائلوں کوحرکت میں نہیں لایاجاتاہے اورناامیدہوکروہ خالی ہاتھ گھر لوٹ جاتے ہیں ۔بعض لوگوں نے بتایاکہ 2016سے کئی مستحق افراد کے نام پنشن فہرست سے کاٹ دیئے گئے ہیں جس کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ معذور،بیوائوں، عمررسیدہ افرادنے
اعلیٰ حکام بالخصوص متعلقہ محکمہ کے وزیر اور محکمہ ہذا کے کمشنرسیکریٹری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی طور پر مداخلت کریں اور زیر التوأ فائلوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کر دار ادا کریں تاکہ مستحق افراد کے لئے جو ماہانہ پنشن مقرر کی ہے وہ ضروریات زندگی کے لئے ناکافی ہے ۔ لہذا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ان کے ماہانہ مشاہرہ میں معقول و بروقت اضافہ کیا جا ئے تاکہ مستحق افراد کی جملہ مشکلات و مصائب کا ازالہ ہوسکے ۔
ریاسی میں پرنسپلوں، زیڈ ای اوز اور ہیڈ ماسٹروں کا اجلاس
زاہد ملک
ریاسی //چیف ایجوکیشن افسر بشن سنگھ جرال کی جانب سے ریاسی میں پرنسپلوں، زیڈ ای اوز اور ہیڈ ماسٹروں کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔اجلاس کا اہتمام ضلع ترقیاتی کمشنر پرسنا راما سوامی جی کے زیر قیادت کیا گیا ۔اجلاس سے قبل سی ای او نے شرکا کا خیر مقدم کیا اور اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے شرکا سے دستیاب انفراسٹریکچر کے تحت تن دہی اور لگن سے کام کرنے اور طلاب کی کل ہم بھلائی کے لئے بطور ایک ترغیبی افسر کا م کرنے پر زور دیا ۔انہوںنے شرکا کو یقین دلایا کہ وہ معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے ہر موقعہ پر کسی بھی قسم کا مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ چیف ایجکویوشن افسر نے تمام ڈی ڈی اوز کوسٹاف اور طلاب کی باقاعدگی یقینی بنانے پر مرکوز رہنے کی ہدایت دی۔انہوں نے شرکا کو لائبریری کا موذوں استعمال کرنے گئیمز اور سپورٹس کے میٹریل کا بھی صیح استعمال کرنے کی صلاح دی ۔انہوں نے اساتذہ کو ڈائریاں استعمال کرنے کی ہدایت دی۔
آر ای ٹی فورم وفدبخاری اور پریہار سے ملاقی
ایم ایم پرویز
رام بن //آل جموں و کشمیر رہبت تعلیم اساتذہ کا ایک وفد زیر قیادت ونود شرما وزیر خزانہ سعید الطاف بُخاری اور وزیر مملکت برائے تعلیم شکتی راج پریہار سے ملاقی ہوا اور انہیں آر ای ٹی اساتذہ کے ایس ایس اے کیڈر کے اہم مسلوں سے واقف کیا۔یونین لیڈروں نے دعوی ٰ کیا ہے کہ وزیر نے وفد کو صبر و تحمُل سے سنا اور انہیں مجموعی طور سے آر ای ٹی ٹیچرس کی بھلائی کے لئے کام کریں۔اس سلسلہ میں وزیر نے صلاح و مشورے اور آراء طلب کی۔وزرا ء نیوفد کو یقین دلایا کہ انکے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔وفد فورم کے چئر مین نظام جعفری، سینئر ریاستی نائب صدر گل زُنبیر دینگ ،جنرل سیکرٹری سلیم ساگر اور فورم کے کارڈی نیشن سکھدیو سنگھ و غیرہ پر مشتمل تھا ۔وزراء نے وفد کو بتایا کہ اس مقصد کے لئے محکمہ تعلیم کے افسروں کا ایک اجلاس عنقریب ہی منعقد کیا جا ئے گا، تاکہ ایس ایس اے کے تحت کام کرنے والے آر ای ٹئیزکے مطالبات پر غور کیا جا سکے اور انہیں راحت دلائی جا سکے۔وزراء نے انہیں آر ای ٹئیز کے لئے ایک جامع تبادلے کی پالیسی کی بھی یقین دہانی کی۔