پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے کی مانگ
جاوید اقبال
مینڈھر //پہاڑی ایکشن فورم نے بھاجپا کی مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پہاڑی طبقہ کو وعدہ کے مطابق جلداز جلد ایس ٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ نوجوانوں کواس کا فائدہ پہنچ سکے ۔یہاں جاری ایک بیان میں پہاڑی ایکشن فورم کے اراکین نے کہاکہ مرکزی اور جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت نے پہاڑی طبقہ کو یقین دلاتے ہوئے کہا تھاکہ اقتدار میں آنے کے بعد جلد ہی پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے گا تاہم برسوں بعد بھی اس طبقہ کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پہاڑی طبقہ کو انصاف نہ ملنے کی وجہ سے کئی ایک نوجوان جہاں بے روز گار ہیں وہائیں اپنی عمر کی حدیں بھی پار کر چکے ہیں ۔اپنے بیان میں ستیشن چندر ،بلرام شرما ،ماسٹر عنایت اللہ خان ،محمد عظم فانی ،رزاق خان ودیگران نے مرکزی کی مودی حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ طبقہ کو جلدازجلد ایس ٹی کا درجہ دیا جائے ۔
بالاکوٹ میں ڈگری کالج دینے کا مطالبہ
جاوید اقبال
مینڈھر //سرحدی تحصیل بالا کوٹ کی مکینوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی تحصیل کے بچوں کی سہولیت کیلئے ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا جائے ۔عام لوگوں نے بتایا کہ تحصیل میں کوئی بھی ڈگر ی کالج نہ ہونے کی وجہ سے کئی طلباء بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم 12جماعت کے بعد ہی ختم ہو جاتی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں قائم کر دی کالجوں میں وہ اپنی پڑھائی کو جاری نہیں رکھ سکتی ۔انہوں نے بتایا کہ سرحدی تحصیل ایک لمبے وقت تک دونوں ممالک کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کی وجہ سے متاثر رہی ہے جبکہ اس دوران بچوں کی پڑھائی پر گہرا اثر پڑا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ سے علاقہ میں سرحدی فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے اور اس عرصہ میں انہوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔یوتھ لیڈر ظہیر خان ،سرپنچ عارف خان ،فاضل خان ،بھاجپا لیڈر ذوالفقاع پٹھان ودیگر ان نے بتایا کہ کووڈ کے شروع ہونے سے ہی دیگر علاقوں میں زیر تعلیم بچوں کی دقتیں مزید بڑھ گئی ہیں جبکہ ان کو اب کرائے پر کمرے حاصل کر نے میں پریشانیاں آرہی ہیں ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی تحصیل میں وعدہ کے مطابق کالج کا قیام عمل میں لایا جائے ۔
مشتبہ زہریلی چیز نگلنے پر 3ہسپتال داخل
راجوری //راجوری ضلع کے مختلف علاقوں میں کوئی زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے 3افراد کو عالج معالجہ کیلئے میڈیکل کالج میں بھرتی کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ان واقعات کے سلسلہ میں قانونی کارروائی بھی شروع کر دی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ متھی دھار علاقہ کے ایک 20نوجوان کو صحت خراب ہونے پر میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے ۔اسی طرح درہال کے بڈھانو علاقہ سے تعلق رکھنے والی 18سالہ لڑکی کی جانب سے کوئی زہر یلی چیز نگل جانے کے بعد اس کو بھی میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ نوشہرہ سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والا ایک 22سالہ لڑکے کو بھی میڈیکل کالج راجوری میں علاج معالجہ کیلئے داخل کروایا گیا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ تینوں کو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے معاملہ درج کرلیا گیا ہے او ر اس سلسلہ میں مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
بھاجپانے شاما پرساد مکھرجی کی یوم پیدائش پرشجرکاری مہم چلائی
حسین محتشم
پونچھ// بھارتیہ جنتا پارٹی کی پونچھ اکائی کی جانب سے شاما پرساد مکھرجی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی یاد میں پودے لگائے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان جموں وکشمیر سنیل گپتا کی قیادت میں مختلف مقامات پر چلائی گئی شجر کاری مہم محمد اکرم تانترے، امن شرما، راجیش کمار، محمد شریف، سخی محمد شبیر راٹھور اور دیگران نے اس دوران ڈاکٹر مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شکل میں ، ملک کو ایک با بصیرت رہنما ملا ،جو ہندوستان کی مشکلات کی بنیادی وجوہات اور مستقل حل پر زور دیتا رہا اور ان کے لئے زندگی بھر جدوجہد کی۔انھوں نے کہا ثقافتی قوم پرستی پر مبنی جن سنگھ اور آج کی بی جے پی ڈاکٹر مکھرجی کی دور اندیشی کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی نے اپنی زندگی میں تعلیم اور صنعتی شعبے کی بہتری کے لئے بہت جدید کام کیا ہے،وہ تعلیم کے معیار اور تحقیقی کام کے بہت زیادہ حق میں تھے۔ کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے ان کی لگن اور وطن عزیز کے لئے قربانی کے لئے ان کو ہمیشہ یاد کیاجاتا رہے گا۔