سری نگر// موسمیات کے ماہرین نے اتوار کو جموں اور کشمیر کے بیشتر مقامات پر 16جنوری تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں موسم میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ 24 سے 48گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر، خاص طور پر مشرقی حصوں میں ہلکی بارش/ برفباری ہوسکتی ہے۔
اس کے بعد 16جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا اور رات کا درجہ حرارت مزید گرے گا۔
محکمہ موسمیات نے برفباری والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو برفانی تودے سے ہوشیار رہنے کی بھی تاکید کی۔
محکمہ کا کہنا ہے ،"اگرچہ، برف باری بند ہو گئی ہے، لیکن اب بھی برفانی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا خطرہ موجود ہے۔ لہذا، لوگوں سے ایک بار پھر درخواست کی جاتی ہے کہ وہ برفانی تودے کے شکار علاقوں میں نہ جائیں اور خاص طور پر اگلے 1-2 دنوں کے دوران محتاط رہیں"۔