منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کے گھمبیر مغلاں علاقہ میں محکمہ صحت کی جانب سے 45برس سے زائد عمر کے مکینوں کو کووڈ ویکسین فراہم کی گئی ۔اس سلسلہ میں علاقہ کے لوگوں کی ایک بھاری بھیڑ جمع رہی ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں بھاری بھیڑ جمع کی جائے تاکہ جلد ازجلد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ گائوں میں ایک مرکز قائم کرنے کی وجہ سے زیادہ بھیڑ جمع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وائرس کے پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے ۔انہوں نے محکمہ صحت کیساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ راجوری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہر ایک گائوں میں زیادہ سے زیادہ جگہوں پر سنٹر قائم کر کے لوگوں کو ویکسین فراہم کی جائے تاکہ وائرس کے پھیلا ئو کو کم کیاجاسکے ۔