سرینگر// سرکار نے محکمہ سیاحت کے شناخت شدہ اثاثوں کی نجکاری (آوٹ سورسنگ)کے طریقہ کار کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کو منظوری دی ہے اور اس کی کمان ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ خزانہ کو سونپی گئی ہے۔ سرکار کی جانب سے جمعرات کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا ’’سیاحت کے محکمے کے شناخت شدہ اثاثوں کو مرحلہ وار طریقے سے آوٹ سورس کرنے کے طریقہ کار کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی کی تشکیل کے لیے منظوری دی گئی ہے‘‘۔ اس کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ( ائنانشل کمشنر فائنانس) محکمہ خزانہ چیئرمین ہونگے جبکہ7رکنی کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم، محکمہ ترقی،منصوبہ بندی و نگرانی ک انتظامی سیکریٹری ،محکم سیاحت کے انتظامی سیکریٹری، محکمہ قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کے انتظامی سیکریٹری کے علاوہ نیتی آیوگ کی جانب سے نامزد مشیر یا پبلک،پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ماہر ممبران ہونگے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے ک مذکورہ کمیٹی آوٹ سورس کرنے کے لیے شناخت شدہ فہرست سے مالکان کا انتخاب کرئے گی جبکہ ہر پراپرٹی یا اثاثوں کے گروپ کے ماڈل کی شناخت کرے گی۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا پے کہ ی کمیٹی ہر پراپرٹی کو آوٹ سورس کرنے کے لیے بولی کی کم از کم رقم طے اور منظور کریے گی جبک منتخب کردہ مالکان کی آوٹ سورسنگ کے لیے وقت کی مدت کو درست اور منظور کرے گی۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکم خزانہ کی سربراہی والی کمیٹی اس جائیداد کوآوٹ سورسنگ کے لیے کنسلٹنسی فرم کے ذریعے تیار کیے جانے والے بولی کی دستاویز کو منظور کرنے کی مجاز ہوگی جبکہ اس جائیدادوں کی آوٹ سورسنگ سے متعلق کسی دوسرے مسئلے پر فیصلہ کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔ کمیٹی کی خدمات محکمہ سیاحت کے ذریعہ انجام دی جائیں گی اور منیجنگ ڈائریکٹر، جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نوڈل آفیسر کے طور پر کام کریں گے۔