کوٹرنکہ// محکمہ تعلیم کی طرف سے کوٹرنکہ کے مختلف علاقوں میں بیداری کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں زونل ایجوکیشن افسر صلاح محمد چوہدری کی نگرانی میں ہائی سکول ترگائیں میں کیمپ منعقد کیا گیا جس میںبڑی تعداد میںلوگوںنے شرکت کی۔ اس کیمپ کا مقصدتعلیم کے حصول میں درپیش مسائل کو حل کرنا اوردیگر مسائل پر تبادلہ خیال کرناتھا۔زیڈ ای او نے بتایاکہ اس دوران بہت سے مسائل موقعہ پر ہی حل کئے گئے ۔ انہوںنے مزید ایسے کیمپ منعقد کئے جائیںگے تاکہ لوگوںکو حکومت کی سکیموں کے بارے میں بیدار کیاجاسکے ۔ ۔اس موقعہ پرزیڈ ای پی او کوٹرنکہ چوہدری سخی محمد،ماسٹر محمد اسلم ،طالب حسین، عبدالرشید لون وغیرہ بھی موجود تھے۔