سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ کے تراتھ پورہ رامہال میں بدھ کو دوپہر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک ملازم کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ بجلی کا ایک یومیہ اجرت ملازم ، جس کی شناخت عبدالاحد شاہ ولد عبدالغفار شاہ ساکن ولگام کپواڑہ ، الیکٹرک ٹرانسفارمر کی مرمت کر رہا تھا تو اسے ہائی وولٹیج بجلی کا جھٹکا لگا۔
اس واقعہ میں ملازم کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے علاج کے لیے ضلع ہسپتال ہندواڑہ منتقل کیا گیا۔