سرینگر//جموں وکشمیر بنک سے منسلک سیکورٹی گارڈوں نے ماہانہ مشاہرے میں کٹوتی کے خلاف بد ھ کو احتجاج کیا۔ اے ٹی ایم، کیش وین اور بینک شاخوں کو تحفظ فراہم کرنے والے گارڈز نے چندی گڑ ھ نیشن ڈیلٹا نامی کمپنی کے خلاف زوردار نعرے بازی کی۔ احتجاجی بنک گارڈوں کا کہناتھا کہ وہ گذ شتہ کئی برسوں سے وادی نشین ایک سیکورٹی کمپنی’پیرا گرین‘ میں بنک اور اے ٹی ایم گارڈ کام کررہے تھے۔ مذ کورہ کمپنی بندوق بردار گارڈوںکو ماہانہ11ہزار250 اورہیلپروں کو7ہزار روپے فراہم کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں چندی گڑ ھ نشین کمپنی نے بنک سے یہ معاہدہ کیا تھا اور انہوں نے کام کاج سنبھالتے ہی بالتر تیب بندوق بردار گارڈوں کے ماہانہ مشاہرے2500 اورہیلپر کو2200 روپے کی کٹوتی کر دی۔ اس کے علاوہ مذ کورہ کمپنی نے شرط بھی رکھی ہے کہ وہ ان کے پاس بطورضمانت پندر ہ ہزار روپئے رکھے۔ ا نہوں نے کہاکہ کمپنی کی طرف سے ماہانہ مشاہرے میں اضافہ کے بجائے ان کے لئے باعث تشویش ہی نہیں بلکہ دل شکستگی اور افسردگی کا بھی سبب بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور بینک انتظامیہ سے مداخلت کی درخواست کی گئی تاکہ مناسب اجرت کو یقینی بنایا جاسکے۔