منجا کوٹ //تحصیل انتظامیہ منجا کوٹ نے ماسک و دیگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ۔تحصیلدار منجا کوٹ کی قیادت میں حکام نے نا کے لگا کر قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ۔اس سلسلہ میں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے مختلف محکموں کی قیادت میں ٹیمیں تشکیل دی ہوئی تھی جنہوں نے مختلف جگہوں پر ناکوں کے دوران کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی اور جرمانہ بھی عائد کیا ۔تحصیل انتظامیہ نے لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ پُر ہجوم جگہوں پر ماسک و دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بغیر نہ آئیں تاکہ وائرس کے پھیلائو کو کم کیا جاسکے ۔اس کارروائی میں تحصیلدار کے علاوہ پولیس ٹیم ،بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر اور محکمہ صحت کے ملازمین نے بھی شرکت کی ۔