مقامی لوگوں کالیفٹینٹ گورنرسے تحقیقات کا مطالبہ
کپوارہ//رنگوار لولاب میں آبپاشی کیلئے تعمیر کیاگیا پانی کاسربندچالو ہونے سے قبل ہی بے کار ہوگیااور اس میں بڑے بڑے شگاف پڑگئے جن سے پانی ضائع ہونے لگااور یوں علاقہ کے لوگوں کی خوشی مایوسی میں بدل گئی۔لال پورہ کے رنگواڑ علاقہ میں محکمہ اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول نے 4سال قبل آبپاشی کے لئے ایک سر بند تعمیر کیا اور اس سال اس کی تعمیر مکمل ہوئی ۔بتایا جاتا ہے کہ آبادی اس خوشی میں تھی کہ اس سال کھیتو ں کے لئے آ بپاشی سہولیات مسیر ہوںگی لیکن علاقہ کے کسان اس وقت مایوسی کا شکار ہو گئے جب انہو ں نے مذکورہ سر بند میں بڑے بڑے شگاف دیکھے اورجن سے کافی پانی ضائع ہو رہا ہے ۔ مقامی لوگو ں کا کہنا ہے وادی لولاب کے اس دور دراز علاقہ رنگواڑ کے سینکڑوں کنال زمین کوسیراب کرنے کی غرض سے تعمیر کئے گئے کرو ڑو ں روپیہ لاگت کا سر بند ہ چالو ہونے سے قبل ہی بے کار ہو گیا ۔محکمہ اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول نے رنگواڑ لال پورہ میں 4سال قبل ایک سر بند کا کام ہاتھ میں لیا اور4سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد اس سر بند کو اس سال چالو کرنا تھا اور کسان خوش تھے اوروہ اپنی زمین تیار کر رہے تھے کہ اب دھان کی فصل کے ساتھ ساتھ دیگر فصل خشک سالی کا شکار نہیں ہو گی لیکن ان کی امیدو ں پر ا سوقت پانی پھیر گیا جب اس سر بند میں بڑے بڑے شگاف پڑ گئے اور کافی پانی ضائع ہو نے لگا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ سر بند کے ایک حصہ سے اس قدر پانی ضائع ہورہا ہے کہ متصل آباد خوف کی زندگی گزار رہی ہے ۔انہو ں نے لیفٹنٹ گورنر سے اپیل کی کہ 3کرو ڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا سربند چالو ہونے سے قبل ہی بے کار ہوگیا اور اس کی تحقیقات عمل میں لائی جائے ۔