سرینگر// محکمہ خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین نے قومی فوڈ سیفٹی ایکٹ ( این ایف ایس اے ) سے مستفید ہونے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ راشن کارڈوں سے اَپنے آدھار کی تفصیلات درج کریں۔محکمہ نے کہا کہ صحیح راشن کیلئے صارفین کے دعوے کو تقویت بخشے گی اور اس سے جعلی فائدہ اُٹھانے والوں کو باہر نکالنے میں مدد ملے گی۔ایف سی ایس اور سی اے نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ اگر اُنہوں نے ابھی تک راشن کارڈ کے ساتھ اَپنے آدھار کی تفصیلات نہیں درج کی ہیں ۔تو وہ محکمہ خوراک ،شہری رسدات اور امور صارفین میںقریبی ایف پی ایس سینٹر ، ٹی ایس او کے دفتر یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دفتر میں اس کام کو انجام دیں۔اپیل میں کہا گیاہے کہ اگر آپ کے پاس اپنا آدھار کارڈ نہیں ہے تو آپ قریبی آئی سی ڈی ایس سینٹر ، پوسٹ آفس ، بینک ، ضلعی دفاتر یا کسی بھی آدھار مرکز میں جاکر آدھار اندراج کرائیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ اگر کسی صارف کی بائیومیٹرک تصدیق ناکام ہوجاتی ہے تو وہ مذکورہ مراکز میں اپنی بائیومیٹرکس کو اَپ ڈیٹ کر سکتے ہیں ۔