عظمیٰ نیوزسروس
بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بانہال بائی پاس کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے متوفی کی شناخت ببلو کمار ولد چنی لال ساکن میترا رام بن کے طور پر کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے فوری طور پر پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دی، تاہم ببلو کمار جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حادثے کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔