اننت ناگ+اوڑی //قاضی گنڈ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں ماں بیٹا لقمہ اجل بن گئے جبکہ اوڑی میں اہلیہ جاں بحق جبکہ اسکا خاوند شید زخمی ہوا۔بدرمنہ قاضی گنڈ میں اس وقت صف ماتم بچھ گیا جب یہاں ٹرک زیر نمبر/3954 JK03C نے راہ چلتے ماں بیٹے کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں جاثر احمد موچی اور اس کی ماں روبی جان زوجہ شوکت احمد موچی ساکنان بدرمنہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں علاج معالجے کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔پولیس نے ڈرائیور اشفاق احمد بٹ ولد محمد ایوب بٹ ساکن بدرمنہ کو گرفتار کرکے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ۔ادھر بدھ کوسرحدی قصبہ اوڑی کے ناوارنڈاہ نامی گائوں میں ایک ایکو گاڑی زیر نمبرJK04E/5046 سڑک سے لڑھک کے ایک گہری کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار 28 سالہ خاتون پاکیزہ بیگم اور اس کا شوہر خورشید احمد کولی زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لئے ضلع اسپتال اوڑی لایا گیا جہاں پر پاکیزہ کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا اور اسکے شوہر کو مزید علاج کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ منتقل کیا ۔