ٹنگمرگ//فیروزپورہ ٹنگمرگ میں کورونا بڑی تیزی کے ساتھ پھیل جانے سے تین خواتین سمیت 4افراد فوت ہوئے۔اس دوران سو سے زیادہ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ٹنگمرگ سب ڈویژن کے سب سے بڑے گائوں فیروزپورہ میں گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا سے دوخواتین اور ایک مرد فوت ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کے131 کے ٹیسٹ مثبت آنے سے متاثرین کو حکام نے ہوم قرنطین کردیا ہے۔ سب ڈ ویژنل مجسٹریٹ گلمرگ سمیر جان نے فیروزپورہ میں مساجدوں میں اجتماعی طور جمع ہونے پر ایک ہفتے تک پابندی عائد کی ہے۔ ادھر نوڈل افسر ٹنگمرگ ڈاکٹر طاہر لون نے بتایا کہ اس وقت سب ڈوثرن میں 241 افراد کورونا متاثرہیں جن میں فیروزپورہ کے 131افراد شامل ہیں۔