ڈوڈہ//صاف ستھرامومنٹ کی ٹیم نے تنظیم صدرشوکت چوہدری کی صدارت میں ڈوڈہ ضلع کی تحصیل گندوہ بلاک چنگاکادورہ کیا۔اس دوران ٹیم نے علاقہ کال جگاسرپنچایت بی میں لوگوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سے متعلق جانکاری حاصل کی۔اس دوران لوگوں نے بتایاکہ پی ایچ سی ٹپری میں سہولیات کی کمی ہے جہاں ایمبولینس کی سہولیت ہے ،نہ ایکسرے اورہی رات کے وقت عملہ ہوتاہے ۔اس کے علاوہ لیڈی ڈاکٹرنہ ہونے سے بھی درپیش مشکلات کے بارے میں بتایا۔مومنٹ کی ٹیم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ متعلقہ حکام سے اس بارے میں تبادلہ خیال کرکے ان کے مسائل کاازالہ کرنے کی حتی المقدورکوششیں کریں گے۔ اس دوران مومنٹ کی ٹیم میں برکت علی ،سخی محمد شاہ پیر، نسیمہ بیگم ، زرینہ بیگم ،محمد امین ، فیروز محمد، غلام عباس ودیگران تھے۔