سرینگر//محکمہ شیپ اینڈ شیپ پرڈوکیشن ڈیولپمنٹ بورڈ کے ملازمین نے اس ادارے کوشیپ اینڈ انیمل ہسبنڈری محکمہ میں ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کے اس قدم سے جہاں محکمہ مضبوط و مستحکم ہوگا ،وہی احسن طریقے سے یہ محکمہ لوگوں کی خدمات انجام دے سکتا ہے۔ بورڈ کے صدر دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے ملازم مولوی محمد مقبول بٹ کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا گیاکہ عمر بھر انہوں نے نیک نیتی،خلوص،دیانتداری اور خوش اسلوبی سے عوامی خدمات انجام دیں۔اس موقعہ پر محکمہ شیپ اینڈ شیپ پرڈوکیشن ڈیولپمنٹ بورڈ ایمپلائز ایسو سی ایشن کے صدر ریاض احمد وانی نے الوداعی تقریب کے دوران مولوی مقبول کے حسن اخلاق کو سلام پیش کیا ۔ ریاض احمد وانی نے تقریب کے دوران سرکار پر زور دیا کہ وہ شیپ اینڈ شیپ پرڈکشن ڈیولپمنٹ بورڑ کو محکمہ افزائش بھیڑ وجانور محکمہ میں ضم کریں تاکہ یہ حساس محکمہ لوگوں اور بھیڑ کی افزائش کرنے والے کاروباریوں کی اچھی طرح سے خدمات انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بورڈ سماج کے پچھڑے طبقے سے وابستہ لوگوں کے روزگار کا سبب ہے،اور بھیڑوں سے حاصل کئے گئے ائون کی اچھے نرخوں پر خریداری کرکے اس طبقے کیلئے روزگار کے وسائل پیدا کرتا ہے۔