سرینگر//پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے 13جولائی1931کا دن جموں وکشمیر کی تاریخ کا اہم ترین حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ1931کے شہداءجدوجہد کے حقیقی ہیرو ہیں۔میر نے کہا کہ بی جے پی ہو یا کوئی اور جماعت شہداءکی توہین جموں وکشمیر کے آئین کی توہین ہے جو نا قابل قبول اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ1931کے شہداءہمیشہ ہمیشہ اپنی قربانیوں کےلئے یاد رکھے جائیں گے ،کیو نکہ انہوں نے شخصی راج کے خلاف آواز بلند کرکے جانوں کانذرانہ پیش کیا ۔اس دوران پی ڈی ایف کے سربراہ حکیم محمدیاسین نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ 1931کے شہداءنے مذہبی و سیاسی حقوق کی پاسداری، جمہوریت کی آبیاری اور انسانی حقوق و عزت و آبرو کی بحالی کےلئے ایک تابناک تاریخ رقم کی۔حکیم یاسین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومت کی اکائی بی جے پی نے یوم شہداءکی تقریب میں شرکت نہ کرکے نہ صرف پوری کشمیری قوم کی تذلیل کی بلکہ ہمارے اُن شہداءکی بھی توہین کی جنہوں نے وطن عزیز کےلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی کی خاموشی کا مطلب ہے کہ وہ نہ صرف اس عمل کی تائید کرتے ہیں بلکہ وہ بھی شہداءکی توہین میں براہ راست ملوث ہیں۔