مینڈھر//مینڈھر پو لیس نے نا جا ئز شراب سمیت ایک شخص کو گر فتار کر نے دعویٰ کیا ہے ۔ پو لیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس بی مینڈھر کی ٹیم نے مینڈھر پو لیس کو اطلا ع دی کہ بس اڈہ مینڈھر میں ایک شخص نا جا ئز طور پر شراب کا دھندا کرتاہے اوراس کے پاس بھا ری مقدار میں شراب مو جو د ہے ۔اس پر ایس ڈی پی او مینڈھر نے ایک ٹیم تشکیل دی جس کی قیا دت ایس ایچ او مینڈھر محمد امین چوہد ری کر رہے تھے ۔ٹیم نے بس اڈہ مینڈھر میں چھا پہ ما ر کر تین بیگ ضبط کئے جن سے شراب کی70 تھلیاں برآمد ہوئیں ۔اس سلسلے میں پولیس نے ایک شخص کو بھی گرفتار کرلیا جس کی شناخت راجندر کمار ولد لا ل چند سکنہ اڑی کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مینڈھر میں شراب کی تمام دوکا نیں لو گو ں کے احتجاج کے بند کر دی گئی تھیں لیکن اس کے باوجود غیر قانونی طور پر اس کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔