سرینگر //لفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے جی ایس ٹی کونسل کی 41 ویں میٹنگ میں شرکت کی جس کی صدارت مرکزی وزیر خزانہ نرملہ سیتا رمن نے کی ۔ میٹنگ، جو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوئی ،میں فائنانشل کمشنر خزانہ ، کمشنر سیلز ٹیکس اور جموں کشمیر کے دیگر اعلیٰ افسران اور دیگر ریاستوں کے وزرائے خزانہ نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں جی ایس ٹی کی عمل آوری سے ریاستوں کو ہوئے نقصان کا جائیزہ لینے کیلئے لایحہ عمل وضع کرنے پر غور و خوض ہوا ۔ مشیر نے جموں کشمیر کے نکتہ نظر کو میٹنگ میں پیش کیا ۔