سوپور//اکنامک الائنس سوپورنے سرکار سے مانگ کی ہے کہ سوپور میں بھی سرینگرکے طرز پر صبح گیارہ بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک دوکانداروں کو دکانیں کھولنے اور ٹرانسپورٹروںکو ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔اکنامک الائنس کا ایک ہنگامی اجلاس الائنس صدر حاجی محمد اشرف گنائی منعقد ہوا۔اجلاس میں حکومت سے مانگ کی گئی ہے کہ سوپور اسپتال کو عام لوگوں کے علاج ومعالجہ کیلئے کھول دیا جائے تاکہ غریب عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس میں میوہ صنعت سے وابستہ تاجروں کے مسائل حل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔