عاصف بٹ
کشتواڑ//سوموار کی شام ضلع کے بالائی علاقوں میں ہوئی تازہ برفباری کے بعد حکام نے سنتھن شاہراہ کو عارضی طور آمدرفت کیلئے بند کردیاجسے بعد میں منگل کی بعد دوپہر بحال کردیاگیا۔ این ایچ آئی ڈی سی ایل حکام نے بتایا کہ سنتھن ٹاپ پر شام کو کئی انچ تازہ برفباری درج کی گئی تھی جسکے بعد آج احتیاتی طور سڑک کو دونوں اطراف بندرکھاگیااور اس پر برف ہٹانے کا عمل شروع کردیاگیا ۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ دیرشام تک گاڑیوں کی آوجاہی جاری تھی لیکن بعد میں اسے بند کردیاگیا ۔حکام نے برف ہٹانے کا عمل دوپہر تک مکمل کرلیا اور بعد دوپہر سڑک پر آمدورفت کو بحال کردیاگیا۔ آج سڑک پر دونوں اطراف سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔
سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری | برف ہٹانے کے بعد شاہراہ آمدرفت کیلئے بحال