عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقہ جات میں ہوئی برف باری کے سبب سنتھن و مرگن سڑکیں گزشتہ ایک ہفتے سے بھی زائد عرصے سے آمدرفت کیلئے بند پڑی ہوئی ہیں جنہیں بحال کرنے کا کام جاری ہے۔اپریل میں ہوئی برفباری کے سبب ان علاقہ جات میں سڑک رابطے بند ہوئے تھے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔سنتھن پر قریب تین فٹ سے زائدتازہ برف جمع ہوئی جبکہ مرگن ٹاپ پر بھی ایک فٹ سے زائدبرفباری ہوئی تھی جسکے سبب انتظامیہ نے مذکورہ رابطہ سڑکوں پر احتیابی طورپر گاڑیوں کی آمد ورفت بند کر دی تھی وہی موسم میں بہتری کے بعد دوبارہ دونوں سڑکوں پر مشینری کو بھیج دیا گیا۔حکام نے بتایاکہ مرگن سڑک پر کام جاری ہے اور مرگن ٹاپ تک بر ف ہٹانے کا عمل مکمل کردیاگیا ہے جبکہ واڑان کی طرف سے مزید وقت لگے گا جسکے بعد ہی مکمل طور سڑک کو آمدرفت کیلئے بحال کیا جاے گا ۔انہوں نے بتایا کہ سنتھن سڑک پر بھی دونوں اطراف سے مشینوں کو لگایا گیا ہے تاہم موسم سازگار رہنے کی صورت میں چند روز میں سڑکوں پر آمدرفت بحال کیا جائے گا۔مقامی لوگوں نے فوری طور سڑک کو آمدرفت کے قابل بناے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے ۔