عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//چور بازاری اور دھوکہ دہی کے تجارتی طریقوں کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن میں، اونتی پورہ میں پولیس نے ایک غیر قانونی کارروائی کا پردہ فاش کیا جس میں عوامی تقسیم کیلئے مخصوص سرکاری چاول کی ری برانڈنگ شامل تھی۔ پولیس نے کہاکہ ملزم فیاض احمد ڈار ساکنہ شالہ ٹوکن اونتی پورہ کے طور پر کی گئی ہے، کوچھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا، جبکہ منشیات سے لدی ایک گاڑی موقع پر ضبط کی گئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ شالہ ٹوکن گاؤں میں مشتبہ سرگرمی سے متعلق پولیس اسٹیشن اونتی پورہ تک معتبر اطلاع پہنچنے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا۔پولیس ٹیم نے شناخت شدہ جگہ پر چھاپہ مارا۔ آپریشن کے دوران، ایک ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبرJK06-5469 کو روکا گیا ۔ معائنے پر، گاڑی میں سرکاری طور پر جاری کردہ چاولوں سے بھری ہوئی بوریاں پائی گئیں جو غیر قانونی طور پر سیب کے برانڈ والے تھیلوں میں پیک کیے گئے تھے۔ 80 چاول کے تھیلوں کو فریب سے فروٹ برانڈڈ پیکیجنگ میں ان کے اصلی ذریعہ کو چھپانے کیلئے دوبارہ پیک کیا گیا تھا، جبکہ چاول کے مزید37 تھیلے اور متعلقہ مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر117 چاول کے تھیلے موقع سے ضبط کیے گئے۔گرفتار شخص مبینہ طور پر عوامی تقسیم کے نظام کے تحت سپلائی کیے گئے اناج کو ہٹانے اور کھلے بازار میں غیر قانونی فروخت کے لیے دوبارہ پیک کرنے میں ملوث تھا۔پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایف آئی آر نمبر 207/2025 کے تحت بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ318(4) اور 316(5) کے تحت قابل سزا جرم کے لیے ایک کیس درج کیا گیا ہے۔