کشتواڑ//پی ڈی پی کے ضلع صدر شیخ ناصر حُسین نے بونجواہ بلاک کے دور دراز علاقوں بشمول کیوا، جوالاپور، شاڈیک،اور نور کا دورہ کرکے وہاں کے لوگوں کے مسائل کی جانکاری حاصل کی۔ انکے ہمراہ پارٹی کے سینئر لیڈران عبدالکبیر بٹ، عبدالرحمان کشمیری، اختر حسین، اعجاز حُسین ،پرویز احمد،منظور احمد، عبدالرشیداور محمد حنیف چودھری بھی تھے۔انہو ںنے دورہ کے دوران دور دراز علاقوں کے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ اس دوران لوگوں نے سڑکوں کی خستہ حالی، بجلی کی کٹوتی، سکولوں میں سٹاف کی کمی، راشن کارڈ اجرا کرنے،ناقص پانی سپلائی کی سکیمیں ایم جی نریگا کی ادائیگی اور لیبر کارڈ میں تاخیروغیرہ مسائل پیش کئے۔شیخ ناصر نے ان مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ انکے جائز مطالبات متعلقہ حُکام تک پہنچائیں گے ،تاکہ ان کا فوری حل ہو۔لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی والی سرکار دور دراز علاقہ میں بہتر خدمات میسر رکھنے کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ایک منصوبہ بند طریقہ کے تحت ریاست کے ہر ایک علاقہ میںترقی کی متمنی ہے۔بعدازاں ، پی ڈی پی لیڈران نے جوالا پور میں طاہر کئین کے گھر جا کر انہیں انکے والد محترم کے انتقال پر تعزیت کی،جنکا انتقال حال ہی میں مختصر علالت کے بعد ہوا تھا ۔