سرنکوٹ//سرنکوٹ کے متعدد علاقوں میں محکمہ صحت کے ملازمین کی جانب سے کورونا وائرس کی جانچ کے سلسلہ میں کووڈ ٹیسٹنگ عمل مسلسل جاری ہے ۔محکمہ کی جانب سے کئی علاقہ میں مریضوں کی سمگلنگ کے سلسلہ میں مہم شروع کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے پونچھ ضلع میں وائرس کے پھیلائو میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے چلتے محکمہ کے ملازمین متحرک ہو کر کام کررہے ہیں ۔محکمہ کے آفیسران نے بتایا کہ سرنکوٹ میں کووڈ کا چین توڑنے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے نمونے جمع کئے جارہے ہیں تاہم اس کے پھیلائو کو کم کیاجاسکے ۔انہوں نے لوگوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ وائرس کی رفتار کم کی جاسکے جبکہ اس سلسلہ میں اپنی جانچ بھی کروائیں ۔