ریاسی //ریاسی میں پولیس نے عصمت دری کے ایک مقدمے میں طویل عرصے سے مفرور مجرم کو گرفتار کیا ، جو پچھلے33 سال سے روپوش تھا۔ملزم غلام محمدعرف گولا ایس کے خلاف عصمت دری کا کیس درج تھا تاہم وہ گذشتہ 33 سالوں سے روپوش تھا۔ مطلوب مجرم کو سرسرینگر شہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔مذکورہ ملزمکے خلاف پولیس اسٹیشن مہور میں1988 میںایف آئی آر نمبر 52/1988بتاریخ8اپریل 1988زیر دفعات ، 376 ، 109،366 آر پی سیکے تحت کیس درج تھا تاہم وہ گذشتہ 33برسوں سے مسلسل جگہ اور شناخت تبدیل کرکے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ اس دوران پولیس کو سرینگر کے صفا کدل علاقے میں اس کی موجودگی کا پتہ چل گیا جس کے بعد ریاسی پولیس نے ایک پلان مرتب کیا اور سرینگر پولیس کی مدد سے اسے گرفتار کیا ۔