بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر واقع رامسو کے نزدیک مسافر بردارمیٹا ڈار معجزاتی طور حادثہ کا شکار ہونے سے بچ گیا۔اطلاعات کے مطابق رام بن سے بانہال کی طرف آنے والی ایک مٹیاڈار میں سوار مسافر اس وقت بال بال بچ نکلے جب ہنگنی اور گانگرو کے درمیان اوپر پہاڑی سے اس وقت ایک بڑا پتھر شاہراہ پر گر آیا جب وہاں سے یہ ایک منی بس گزررہی تھی ۔مسافروں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ دوران سفر رام سو کے نزدیک ایک بھاری پتھر شاہراہ پر گر آیا اور وہاں سے بانہال طرف جانے والی منی بس میں سوار مسافر بال بال بچ نکلے – انہوں نے کہا کہ اسے لاپرواہی قرار دیا اور اس کیلئے فورلین شاہراہ کو تعمیر کرنے والی کمپنی ایچ سی سی کو ذمہ دارٹھہرایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی رام بن اور بانہال سیکٹر میں گرتے پتھروں کی زد میں آنے کی وجہ سے کئی مسافر لقمہ اجل بن چکے ہیں اور آج جمعرات کو بھی ایک بڑا حادثہ ٹل گیا –