رام بن //ملک بھر میں جاری گرام سوراج ابھیان کے تحت ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی کی قیادت اور اے سی ڈی رام بن جی ایچ کرائی پاک کی نگرانی میں محکمہ دیہی ترقیات نے دیگر محکموں کے اشتراک سے گر ام شکتی دوس منایا گیا ،جس میں پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت مکان حاصل کرنے والے 100مستفیدین نے اپنے نئے گھر وں میں داخلہ اختیار کیا۔ تقریب کے دوران پردھان منتری آواس یوجنا۔گرامین کے تحت تیسری قسط جمع کی گئی اور378مستفید کو پہلی قسط جمع کی گئی ۔اسکے علاوہ 58 مستفید کو مفت بجلی کنکشن فراہم کیا گیا ۔علاوہ ازیں ،کھانے پکانے گیس کے100 مفت کنکشن بھی فراہم کئے گئے اور 150گیس کنکشن عنقریب ہی فراہم کئے جائیں گے جس کے لئے 150درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔