ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن پولیس نے ایک ایسے مفرور ملزم کو گرفتار کیا جو ایک کیس میں مطلوب تھا لیکن وہ گزشتہ چھ سالوں سے اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی رام بن انوج کمار کی ہدایت پر پولیس اسٹیشن بٹوٹ کی ایک سرشار پولیس ٹیم نے ایک مفرور محمد رفیع ساکنہ دوارہ سدھرا تحصیل اور ضلع جموں کو گرفتار کیا جو ایف آئی آر نمبر 50 آف 2017 کی دفعہ 188 آر پی سی اور دفعہ 11 کے تحت مقدمہ میں مطلوب تھا۔ان کا کہنا تھا کہ رفیع گزشتہ چھ سالوں سے قانونی کارروائی سے بچنے کے مقصد سے اپنی گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ عدالت نے ملزم کے خلاف سیکشن 512 سی آر پی سی کے تحت عام گرفتاری کا وارنٹ بھی جاری کیا تھا۔تھانہ بٹوٹ کی پولیس ٹیم نے بھرپور کوششوں کے بعد مفرور کو سب جج بٹوٹ کی عدالت میں پیش کیا۔