راجوری //سیاحت اور طبی مرکز انتظامیہ کے زیر اہتمام بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔اس میں طلبااور اساتذہ کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی۔اس سیمینارکا بنیادی مقصد یہ تھا کہ طلبا اور اساتذہ کوثقافتی تصورات اور اس کی حدود سے واقفیت کراناتھا تاکہ ریاست میں ثقافتی ورثے کوجاننے اور اس پہ تحقیقی کام کرنے کرنے کاطلبا میں شوق پیدا ہو۔اس حوالے سے نسیم بیگ ڈائریکٹر جنرل محکمہ سیاحت وثقافت جموں وکشمیر نے بڑے دلائل اور وضاحت کے ساتھ کلچر اور ثقافت کے معنی ومفہوم کو واضح کیا۔پروفیسر نسیم احمد ڈین اسکول آف مینجمنٹ اسٹیڈیز نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور سمینار کے اغراض ومقاصد بیان کئے۔انہوں نے یونیورسٹی اور بالخصوص اپنے شعبے کی سر گرمیوں کا بھی ذکر کیا۔اس سیمینار میں پروفیسر جی ایم ملک ڈین آف ایجوکیشن،اسرار غوث ڈائریکٹر صحت و سیاحت مرکز،ڈاکٹر دل پذیر صدر شعبہ معاشیات،ڈاکٹر پرویز عبداللہ،ڈاکٹر جگر محمد،دانش اقبال رعنا کے علاوہ دوسرے شعبوں کے اساتذہ بھی شامل تھے۔