راجوری//تحریک علماءاہلسنت کی ایک میٹنگ جامع مسجد عید گاہ راجوری میں منعقد ہوئی جس دوران شرکاءنے رسانہ قتل کیس پر وزیر اعظم کی مداخلت طلب کرتے ہوئے ملزمان کو جلد سے جلد سزا دینے کی مانگ کی ۔اس موقعہ پر علماءو مقررین نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ اس بچی کے ساتھ انصاف کریں جس کو انتہائی بے دردی سے قتل کیاگیا اور حیوانیت کی تمام حدوں کو پار کردیاگیا۔اس دوران موجودہ مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا اور علمائے اہلسنت کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔اس موقعہ پر اوقاف ایڈمنسٹریٹر عبدالقیوم ڈار نے مسائل حل کی یقین دہانی کرائی ۔میٹنگ میں مولانا مفتی ڈاکٹر عبدالرشید قادری،مولانا محمد حنیف رضا ،حافظ مروت حسین قادری ،قاری محمد اعظم ،قاری منظور ،حافظ عبدالقیوم وغیرہ بھی موجو دتھے ۔