مینڈھر//بالاکوٹ تحصیل کے دھارگلو ن علا قہ میں ایک گا ڑی حادثے کاشکار ہوگئی تاہم کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ۔ یہ گاڑی اس وقت حا دثہ کا شکا ر ہو گئی جب اسے گھر کے استعمال کی خاطر کئی کلو میٹر دور چشمے سے پانی لانے کیلئے لیجایارہاتھا۔ مینڈھر میں پانی کے چشمے سوکھ جا نے اور محکمہ پی ایچ ای ملا زمین کی لا پر واہی کے بعد لو گو ں کو پانی نہیں مل رہا اور وہ بوند بوند کیلئے ترساںہیں۔زیا دہ تر پانی کی اسکیمیں بند ہو چکی ہیں اورلوگوں کو کئی کلو میٹر کی دوری سے جا کر پا نی لا نا پڑ تا ہے۔مقامی لوگ یاتو اپنی گاڑیوں یا پھر گھوڑوں کے ذریعہ پانی لانے پر مجبور ہیں ۔