زاہد بشیر
گول//بانہال اسمبلی حلقہ کے پی ڈی پی امیدوار حاجی امتیاز شان نے گول کے ڈھیڈہ ، داچھن علاقوں کا دوہ کیا جہاں انہوں نے مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کیا ۔ الیکشن مہم کے دوران انہوں نے گھر گھر جا کر لوگوں کو اپنی پالیسی سے واقف کرایا اور اپنا منشور عوام کے سامنے رکھا ۔ اس دوران انہوں نے ڈھیڈہ میں ایک اجتماع سے خطاب کیا جہاں پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ، بزرگوں نے پارٹیوں سے خیر باد کہہ کر پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس دوران داچھن گلی میں بعد دوپہر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حاجی امتیاز احمد شان نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے غریب عوام کے ساتھ نا انصافیاں ہوئی ہیں اور پی ڈی پی واحد جماعت ہے جو غریب عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ عوام کے تحفظ کا بھی خیال رکھتی ہے ۔ اس دوران کانگریس ، نیشنل کانفرنس ، بی جے پی کے دیرینہ کار کنان نے پارٹیوں سے خیر باد کہہ کر پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ دور آیا ہے کہ ہمیں گول کے حق میں فیصلہ کرنا ہے کیونکہ حلقہ بانہال کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ نا انصافیاں ہوئی ہیں اور امتیاز احمد شان واحد لیڈر ہیں جو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بنا لالچ کے اس میدان ِ کار زار میں نکلا ہے اور ہر ایک ذی شعور عوام کو اس بات کا فیصلہ کرنا چاہئے تا کہ آنے والا وقت غریب عوام کی فلاح و بہبود کا وقت ہو اور عیش پرست سیاستدانوں کے لئے اب کوئی ووٹ نہیں ہے ۔