ڈوڈہ//پیر کے روزضلع ہسپتال ڈوڈہ میںانڈین ڈینٹل ایسو سی ایشن جموں برانچ کی جانب سے ضلع ہسپتال کے اشتراک سے یک روزہ دانتوں کے چیک اپ اور بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ کا اہتمام ضلع ہسپتال ڈوڈہ کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر پرویز اقبال وانی کی نگرانی میں منعقد ہوا جنھوں نے کیمپ کا افتتاح بھی کیا۔کیمپ میں کنسلٹنٹ ڈینٹل سرجن ضلع ہسپتال ڈوڈہ ڈاکٹر ساہول لئیرا ،ڈاکٹر سیما پروین، ڈاکٹر گوویندر پال سنگھ، ڈاکٹر فہیم احسان کیئلو،امجد علی شوقین کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی ڈینٹل کیمپ میں شرکت کی۔کیمپ میں 200سے زائد ڈینٹل مریضوں کا محالجہ کیا گیا اور مفت ٹوتھ پئیسٹ اور ٹوتھ برش کے سیمپل بھی تقسیم کئے گئے۔ڈاکٹر سہول لئیرا اورڈاکٹر سیما پروین نے برش کرنے کے اچھی تکنیک دکھائی اور شرکا سے زیادہ میٹھے کھانے،کینڈئیز ،چاکلیٹ اور سافٹ ڈرنک سے پرہیز کرنے کی صلاح دی،جو کہ دانتوں کی بیماریوں کے اہم سبب ہیں۔انہوں نے مائوتھ وائش کے ساتھ دن میں دو مرتبہ ٹوتھ برش کرنے کی صلاح دی۔