منڈی// منڈی تحصیل کے حد متارکہ کے قریب گلی پنڈی ڈوڈہ پوسٹ سے حفاظتی دستوں نے قوت سماعت و قوت گویائی سے محروم ایک شخص کو مشکوک حالت میں گرفتا رکرلیاہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب فوج کی 3/8جی آر کی گشتی پارٹی نے گلی پنڈی ڈوڈہ پوسٹ سے ایک شخص کو مشکوک حالت میں دیکھاجو نہ ہی کچھ بول سکتاہے اور نہ ہی سننے کی صلاحیت رکھتاہے ۔اسے موقعہ سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیاگیاہے ۔اس سلسلے میں ایس ایچ او منڈی سوم راج نے بتایاکہ منگل کو فوج نے اس مشکوک شخص کو ان کے حوالے کیاگیا جو قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی سے یہ بتانا مشکل ہے کہ اس کا تعلق کہاںسے ہے ۔