سرینگر//عوام تک رسائی کے حصہ کے طور جموں کشمیر بینک کے چیئرمین آرکے چبھر،نے یہاں مشتاق احمدچایا کی قیادت میں پی ایچ ڈی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے وفدکے ساتھ ملاقات کی اوراہم باہمی معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقعہ پرانہوں نے کہا کہ خطے کے اقتصادیات میں جموں کشمیر بینک کااہم رول ہے اورجموں کشمیر بینک تجارت،کامرس اورصنعتوں سے وابستہ لوگوںکی توقعات اوراُمیدوں کاخیال رکھتاہیںاورجموں کشمیر بینک کی ترقی ان کی مالی بہبودی کے ساتھ وابستہ ہے۔جموں کشمیر حکومت کا500کروڑ روپے کی سرمایہ کاری بینک میں کرنے کیلئے شکریہ اداکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے بینک پیداواری شعبے میں مزیدقرضے فراہم کرنے کے قابل ہوگا۔اس سے قبل مشتاق احمد چایا نے بینک کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر کاشکریہ اداکیااورمطالبہ کیا کہ 28400کروڑروپے کامکمل صنعتی ترقیاتی پیکیج جموں کشمیر بینک کے ذریعے ہی دیاجاناچاہیے۔ شرکاء نے مشکل حالات میں جموں کشمیر بینک کے رول کوتسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جذبات جموں کشمیر بینک کے ساتھ وابستہ ہیں جو دوسروں کے ساتھ قائم نہیں کئے جاسکتے۔وفد نے شاخوں کو مزیداختیارات دینے کی بھی درخواست کی۔