سرینگر //اپنے مضبوط انفارمیشن سیکورٹی فریم ورک کے اعتراف میں J&K بینک نے CSO100 ایوارڈز اور سمپوزیم – 2022 میں فاؤنڈری انڈیا سے CSO 100 ایوارڈ – 2022 حاصل کیا۔بنگلور میں جمعہ کو ایک تقریب منعقد ہوئی جس کا عنوان ’سائبر سیکیورٹی 2022:کاروبار کا خطرہ تھا، تقریب کے دوران بینک کو بہترین خدمات کیلئے ایوارڈ 2022 سے بھی نوازا گیا۔
بینک کی انفارمیشن سیکیورٹی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے MD اور CEO بلدیو پرکاش نے کہا’’ہر موثر کوشش وقت کے ساتھ ساتھ پذیرائی لاتی ہے اور ہم عاجزی کے ساتھ مستقبل میں بہتر، تیز اور زیادہ محفوظ خدمات اپنے صارفین کو فراہم کرتے ہیں ۔ایم ڈی اور سی ای او نے مزید کہا’’حالیہ عید کے تہوار کے موقع پرہم نے اپنے صارفین کی اچھی طرح سے خدمت کرنے اور اپنے اسٹیک ہولڈرز کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے چیلنجز کا مقابلہ کیا ۔‘‘ جموں کشمیر بینک کے سی آئی ایس او منیر کونگوانی نے مختلف تنظیموں کے سی آئی ایس اوز سے خطاب کیا اور اس موضوع پر اپنے ماہرانہ خیالات کا اظہار کیا۔