بنی //جموں کشمیربنک برانچ بنی سے نامعلوم چوروں نے 1لاکھ 80ہزارروپے چوری کرلیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو نا معلوم چور بنک کی کھڑکی توڑ کر بنک میں داخل ہوئے اورلگ بھگ 1.8 لاکھ روپے اڑاکرفرارہوگئے۔بنک برانچ ذرائع نے کشمیرعظمیٰ کوبتایاکہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کو بنک کے لاکرمیں لگ بھگ 60لاکھ روپے موجودتھے ۔چوروں نے لاکرکوتوڑنے کی بھی کوشش کی لیکن اس میں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔البتہ ڈرار میں پڑے ہوئے پرانے اورریجکٹ ہوئے لگ بھگ 1لاکھ 80ہزارروپے اڑالیے۔برانچ منیجرکی تحریری شکایت پرپولیس اورایف ایس ایل ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔