سرینگر//جمکیش وہیکلیڈز (کشمیر) پرائیویٹ لمیٹڈ سرینگر کی معروف ماروتی سوزوکی ڈیلرشپ نے بدھ کو پٹرول پر چلنے والی (Celerio)کے نئے ماڈل کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی پرویز احمد میر (کلسٹر ہیڈ-1 CKC اور ظفر عقیل شاہ برانچ ہیڈ جے کے بینک ریذیڈنسی روڈ سرینگر اور جے اینڈ کے بینک کے دیگر معززین اور مہندرا اینڈ مہندرا ایف ایس ایل اینڈ چولا منڈلم کے عہدیداران موجود تھے۔ جمکیش وہیکلیڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او اوردیگر لوگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔