بھدرواہ//معاشرے کے سب سے کمزور طبقہ کی مدد کیلئے جموں کشمیر یتیم فوئونڈیشن نے ویڈو ویلفیئر پروگرام کے تحت اتوار کو بھدرواہ میں ماہ رمضان سے قبل 82بیوائوںمیں راشن اور کریانہ اشیاء تقسیم کی۔بھدرواہ ہیڈ کورٹر قلعہ محلہ میں قائم جموں کشمیر یتیم فوئونڈیشن نے ماہ رمضان سے قبل ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس میں مہمانوں ،عطیہ دینے والوں ،رضا کاروں اور محتاجوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس کی صدارت شوکت حیات ملک نے کی جب کہ تحصیلدار بھدرواہ مسعود احمد مہمان خصوصی تھے۔پروگرام کا آغاز تنظیم کے جنرل سیکریٹری ارشاد احمد رنگریز نے قرآن کریم کی آیات سے کیا اور بعد میں رضا کاروں اور عطیہ دینے والوں نے تقاریر کیں۔مقررین نے یتیم فونڈیشن کے اس اقدام کو سراہا،انہوں نے بیوائوں ،یتیموں،مریضوں اور محتاجوں کو ماہ رمضان میں خوشیوں برکتوں میں شریک کر نے پر زور دیا۔اس موقعہ پر غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی 82بیوائوں میں راشن اور دیگر کریانہ اشیاء کے تھلے ریلیف کے طور سے تقسیم کئے ۔جنرل سیکریٹری ارشاد احمد رنگریز نے کہا کہ ہم نے 2006میں25ہزار روپے عطیہ سے شروع کیا اور آج ہمیں اکیلے بھدرواہ میں 12لاکھ روپے عطیہ ملتا ہے جو ایک حوصلہ افزا بات ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم مسلم اور غیر مسلم دونوں کیمونیٹوں سے عطیہ لیتے ہیں جس کا فائدہ دونوں کیمو نیٹوں کو ملتا ہے۔ ہم ویڈو ویلفیئر پروگرام کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کے اکاونٹ میں روپے جمع کراتے ہیں اس بار ہم نے اس کے علاوہ 82بیوائوں میں راشن اور کریانہ اشیاء خصوصی طور سے ما رمضان اور عید سے قبل تقسیم کی ہیں اور ہم دوبارہ بھی امداد تقسیم کریں گے۔فووئڈیشن سے رجسٹرڈ محتاجوں اور بیوائوں کو ہم ہر دو ما ہ بعد مالی امداد کرتے ہیں، اس کے علاوہ ان کے وارثوں کو اعلی تعلیم کیلئے سپانسر بھی کرتے ہیں۔ بھدرواہ کی ایک فائدہ اٹھانے والی سریا بیگم نے کہا کہ 8سال قبل میرے شوہر ایک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے اور پریشانی کے عالم میں یتیم فوئونڈیشن میری مدد کیلئے آئے ،ان کی مدد سے میرے بچے اپنی پرھائی جاری رکھ سکے ۔اس موقعہ پر ضلع نمائندہ شوکت حیات ملک، تحصیل نمائندہ جاوید اقبال قاضی،ڈپٹی ٹی آر سجاد ،ایس سرمدی،ریاض خان ،عبدالحفیظ خطیب، ذاکر شاپو اور دیگر موجود تھے۔