ترال//ترال میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل(ڈی ڈی سی) انتخابات کے لئے مختلف سیاسی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں سمیت10افراد نے کاغذات نامزدگیاںداخل کئے ہیں ۔ قصبے میں فارم جمع کرنے والے بلاک ڈیو لوپمنٹ آفس کے آس پاس سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب حلقہ پنچائت حلقہ لالپورہ (بی)کے سرپنچ عبد الرشید گوجر،پی ڈی پی جانب سے پارٹی ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ،کانگریس کے طرف سے سر پنچ ہفو ترلوک سنگھ،کے علاوہ دیگر کئی سیاسی پارٹیوں نے علاقے میں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیںجبکہ علاقے کئی آزاد امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں ۔ حلقہ انتخاب میں مختلف پنچائیت حلقوں سے 55مرداور خواتین نے بھی پنچو اور سرپنچ عہدوں کے لئے فارم داخل کئے ہیں ۔ذرائع نے بتایا ڈی ڈی سی انتخابات میں کسی بھی خاتون نے فارم داخل نہیں کیا ہے جبکہ پنچو اور سرپنچ کے لئے خواتین بھی شامل ہیں