نئی دہلی// مرکزی حکومت نے کووڈ کے پیش نظر بھارت آنے یا یہاں سے جانے والی پروازوں پر ئائد پابندی میں 30ستمبر تک کی توسیع کردی ہے۔ اس ضمن میں سفر اور سفری دستاویزات (ویزا) پر گزشتہ برس کی پالیسی میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے اسے 30 ستمبر2021تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہری ہوا بازای کے جوائنٹ ڈائریکٹر سنیل کمار نے اتوار کو ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں کیا گیا کہ گزشتہ برس26جون کو شہری ہوا بازی کی جانب سے کووڈ کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت میں اڑان بھرنے والی یا اترنے والی بین الاقوامی کمرشل فضائی سروس کے حوالے سے جو سفر اور سفری دستاویزات سے متعلق سرکیولر جاری کیا گیا تھا ،اس میں جزوی ترمیم کی گئی ہے تاہم اس کا اطلاق30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق بین الاقومی کارگو آپریشنز اور ڈائریکٹوریٹ جنرل شہری ہوا بازای کی جانب سے خصوصی منظورہ شدہ پروازوں پر نہیںہو گا۔سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقومی پروازوں کا شیڈول حکام کی جانب سے کیس در کیس کی بنیاد پر مخصوص روٹوں پر چلنے کی اجازت ہوگی۔ اس حوالے سے شہری ہوا بازی کے محکمے نے بھارت سے چلنے والی تمام بین الاقومی اور مقامی ائر لائنوں کو مطلع کیا ہے۔