پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد جو بڈھا امر ناتھ کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر بھی ہیں،نے اپنے دفتر کے چیمبر میں شری بڈھا امر ناتھ ٹرسٹ کی انتظامیہ کمیٹی کے ساتھ ایک اجلاس منعقد رکے یاترا کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے یاترا کے دوران پیش آنے والے کئی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کمیٹی کو ہدایت دی کہ یاترا کو صاف و شفاف ڈھنگ سے انجام تک پہنچایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ یاترا شروع ہونے سے پہلے ہی یاترا کیلئے سبھی لوازمات پورا کئے جائیں تاکہ ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کو کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے ۔